Urdu book · عظمتِ اسلام

عظمتِ اسلام

Urdu book, p. 130

By Maulana Wahiduddin Khan

حج کے نظام میں تبدیلی کا اعلان نہیں فرمایا۔ فتح مکہ کے اگلے سال بہت سے مسلمانوں نے مکہ جا کر حج ادا کیا۔ مگر یہ حج مشرکین کے بنائے ہوئے نظام کے تحت شمسی کیلنڈر کی بنیاد پر تھا۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات سے کچھ پہلے ۶۳۲ء میں پہلی بار مکہ جا کر حج ادا فرمایا۔ اس وقت (حجتہ الوداع میں) آپ نے اعلان فرمایا کہ اب ہمیشہ کے لیے مشرکین کا نظام ختم کر دیا گیا اب قیامت تک حج کی عبادت قمری کیلنڈر کی بنیاد پر ادا کی جائے گی۔ آپ نے ایسا کیوں کیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ روایت کو توڑے بغیر اس بگاڑ کی اصلاح کرنا چاہتے تھے۔ چونکہ شمسی سال کے مقابلہ میں قمری سال گیارہ دن چھوٹا ہوتا ہے۔ اس لیے ۳۳ سال کے بعد دونوں کی تاریخیں ایک ہو جاتی ہیں۔ ۶۳۲ء میں یہ ۳۳ سال دور پورا ہو رہا تھا اور حج کی تاریخ دوبارہ ذی الحجہ کے مہینے میں پڑ رہی تھی۔ جب حج کی تاریخ اپنے آپ ذی الحجہ کے مہینہ میں آگئی تو آپ نے نہ جا کر حج کا فریضہ ادا کر دیا اور اس وقت اعلان کر دیا کہ آئندہ اب حج کی عبادت ہمیشہ ذی الحجہ کے مہینہ میں ادا کی جائے گی۔ زندگی میں روایات (traditions) کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ لوگ زیادہ تر روایات کے زور پر ہی عمل کرتے ہیں۔ اس لیے روایات کو توڑنا ہمیشہ سماج میں انتشار کا باعث ہوتا ہے۔ اصلاح کا صحیح اسلامی طریقہ یہ ہے کہ روایات کو توڑے بغیر فطری انداز میں اس کورائج کیا جائے۔ عملی حل حدیبیہ کے سفر (۵ھ) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تقريباً دو ہفتہ تک حدیبیہ کے مقام پر ٹھہرے تھے۔ یہ دو ہفتہ صورت حال کے مطالعہ اور قریش مکہ سے بات چیت میں گزرا۔ اس دوران مکہ کے بہت سے لوگ آپ سے ملنے کے لیے آئے ۔ ان میں بدیل بن ورقاء، الخزاعی، الحلیس بن علقمہ، عروہ بن مسعود الثقفی بھی تھے۔ یہ تینوں اپنے اپنے قبیلہ میں سردار کی حیثیت رکھتے تھے۔ یہ لوگ اگرچہ مشرکین میں سے تھے۔ مگر وہ فطری طور پر انصاف پسند تھے۔ انھوں نے مکہ واپس جا کر آپ کے بارہ میں قریش کو اچھی رپورٹ دی۔ انھوں نے رسول اور اصحاب رسول کے متعلق بتایا کہ وہ لوگ جنگ کے لیے نہیں آئے ہیں بلکہ عمرہ کے لیے آئے ہیں، اس لیے ان کوروکا نہ جائے۔ ایک سردار نے کہا کہ کیا اس آدمی کو بیت اللہ کی زیارت سے روکا جائے گا جو اس کی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page