Urdu book · عظمتِ اسلام

عظمتِ اسلام

Urdu book, p. 150

By Maulana Wahiduddin Khan

صرف دشمن کا پپیچھا کرنے کے لیے سفر فرمایا کہ مڈبھیڑ کرنے کے لیے۔ آپ کی اس سنت سے معلوم ہوتا ہے کہ اگرایمان اگر دیکھیں کہ ان کے کچھ دشمن موجود ہیں تو ان سے لڑنے کی کوشش نہ کریں۔ البتہ حالات کے مطابق کچھ ایسی مظاہرانی تدبیر اختیار کریں جس سے دشمن خوف زدہ ہو جائے اور اپنی مخالفانہ کارروائی سے باز رہے۔ دشمن بھی جھک گئے مکہ کے لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت ترین مخالفت کی تھی۔ انھوں نے آپ پر اور آپ کے اصحاب پر ہر قسم کا ظلم کیا تھا۔ یہاں تک کہ انھیں مجبور کیا کہ وہ اپنا وطن چھوڑ کر مدینہ چلے جائیں۔ اس کے بعد بھی وہ لوگ خاموش نہیں ہوئے۔ اب انھوں نے باقاعدہ آپ کے خلاف جنگ چھیڑ دی۔ مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کی نصرت فرمائی اور آپ اپنے دشمنوں کے مقابلہ میں کامیاب ہوئے۔ ہجرت کے آٹھویں سال مکہ فتح ہو گیا۔ آپ ایک فاتح کی حیثیت سے دوبارہ مکہ میں داخل ہوئے ۔ آپ بیت اللہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ مکہ کے وہ تمام لوگ وہاں لائے گئے جنھوں نے آپ پر ظلم کیا تھا اور آپ کے خلاف بدترین سازشیں کی تھیں۔ مگر جب وہ لوگ آگے آئے تو آپ نے ان کو ملامت تک نہیں کی۔ بلکہ فرمایا کہ جاؤ تم لوگ آزاد ہو۔ یہ مہربانی انتہائی غیر متوقع اور انتہائی غیر معمولی تھی۔ چنانچہ مکہ والوں پر اس کا بے حد اثر ہوا۔ اور انھوں نے مسلمانوں کا دین قبول کر لیا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ بیت اللہ سے نکلے جیسے کہ انھوں نے نئی زندگی پالی ہو۔ اور پھر وہ اسلام میں داخل ہو گئے (فخر جوا كانما نشروا من القبور فدخلوا فی الاسلام) حياة الصحابة ۱۷۵/۱ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سنت انسانوں کو مسخر کرنے کا راز بتاتی ہے۔ انسانوں کی تسخیر کار از انتقام نہیں ہے بلکہ معافی ہے۔ جتنی بڑی معافی ہو اتنا ہی زیادہ بڑا اثر آدمی کے اوپر پڑے گا۔ انتقام سے نفرت کی آگ بھڑکتی ہے، جب کہ عفو و درگزر سے نفرت کی آگ ہمیشہ کے لیے بجھ جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ مکہ کے ساتھ درگزر کا جو معاملہ کیا وہ ایسا غیر معمولی تھا کہ اس کے بعد وہ لوگ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔ وہ اپنے کو دم بخود سمجھ چکے تھے، آپ نے دوبارہ ان کو زندگی دے دی۔ یہ اتنا زیادہ بڑا سلوک ہے کہ اس کے بعد کوئی انسان سرکشی کا تحمّل نہیں کر سکتا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page