Urdu book · عظمتِ اسلام

ایک نظر میں فرصت عمل حاصل کرنا

Urdu book, p. 146

By Maulana Wahiduddin Khan

مختلف کتابوں کے استقصار سے ایک درجن سے زیادہ معلوم ہوتی ہے۔ یہاں کچھ مشہور مکاتیب کا ذکر کیا جاتا ہے: عبد اللہ بن حذافہ کو سلیط بن عمرو العلاء بن الحضرمی عمر بن العاص دحیہ کلبی شُجاع بن وہب اسدی عمرو بن امیہ الضمری المہاجر بن ابی امیہ جریر بن عبد اللہ البجلی حاطب بن ابی بلتغہ کسرتی کے نام ایران ہوذہ بن علی یمامہ منذر بن ساویٰ ہجر جیفر و عباد عمان قیصر روم شام منذر بن الحارث غسان نجاشی حبشہ الحارث بن عبدکلال یمن ذوالکلاع الحمیری اطراف یمن المقوقس مصر صلح حدیبیہ کا یہ عظیم الشان فائدہ تھا کہ اس نے اسلام کو جنگ کے محدود میدان سے نکال کر دعوت کے وسیع تر میدان میں پہنچادیا۔ جنگ کے اعتبار سے اسلام قبائلی سرداروں کے مقابلہ میں بھی فیصلہ کن نہیں بن رہا تھا مگر دعوت کے میدان میں آتے ہی اسلام کی عظمت کا یہ حال ہوا کہ وہ شاہان عالم کے مقابلہ میں بھی اقدام کی پوزیشن میں تھا۔ مگر اسلام کو اس تسخیری میدان میں لانے کی دو لازمی شرطیں ہیں۔ ایک یہ کہ داعی اور مدعو کے کے درمیان تمام مادی اور سیاسی جھگڑوں کو یک طرفہ قربانی کے ذریعہ ختم کر دیا جائے، تاکہ سننے اور سنانے کی معتدل فضا پیدا ہو۔ دوسری لازمی شرط داعی گروہ کا آپس کا اتحاد ہے تاکہ وہ طاقت حاصل ہو جو دعوت کا عمل موثر طور پر جاری کرنے کے لئے ضروری ہے۔ پردہ دار ، سازش اور ور پر یپ (۶) زونی ہے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page