Urdu book · عظمتِ اسلام

خدا کی موجودگی

Urdu book, p. 18

By Maulana Wahiduddin Khan

خدا کی موجودگی جیمز وائلڈ (James Wilde) ایک جرنلسٹ ہے۔ وہ اوٹا وہ میں پیدا ہوا۔ ۱۹۵۹ سے وہ امریکی میگزین ٹائم سے وابستہ ہے۔ اس کی پوری زندگی عالی شان دفتروں اور جان جوکھم صحافت میں گزری ہے۔ جنگ کے شور اور دھوئیں میں گھس کر براہِ راست اخباری رپورٹ تیار کرنا اس کا مشغلہ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اس کو بڑے ہولناک تجربے ہوئے ہیں۔ وائلڈ کا ایک خوف ناک تجربہ وہ ہے جو کسی دور دراز جنگل میں پیش نہیں آیا، بلکہ ۱۹۸۱ میں نیویارک شہر کے اندر پیش آیا۔ وہ ایک چودہ سالہ لڑکے کا انٹرویو لے رہے تھے جو بچہ محبت (Baby love) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وائلڈ نے بتایا کہ انٹرویو کے بعد جب میں نے اپنا ہاتھ رخصتی سلام کہنے کے لیے اٹھایا تو لڑکے نے ایک گن میرے اور پر سیدھی کر دی۔ میں نے اس کو بتایا کہ اگر اس نے مجھ کو مار ڈالا تو وہ ”ٹائم“ کے صفحات میں جگہ نہ پا سکے گا۔ اس نے جواب دیا کہ مسٹر جیمز تمہارا کہنا درست ہے۔ اس کے بعد اس نے گن میری طرف سے ہٹا دی (ٹائم ۸ جنوری ۱۹۹۰) جیمز وائلڈ نے بہت پر واققات زندگی گزاری ہے۔ تاہم ان کی سب سے زیادہ محبوب چیز نیچر ہے۔ چند سال پہلے انھیں ایک کام سے افریقہ بھیجا گیا ، وہ اس پر بہت خوش ہوئے۔ افریقی براعظم جانے پر اس نے خصوصی جذبات کا اظہار کیا۔ اس نے کہا کہ افریقہ کے بارے میں جو چیز مجھے پسند ہے، وہ یہ کہ وہاں کی فضاؤں میں خدا کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے : What I love about Africa, is that God is in air over there. قدرت کے وہ مناظر جن میں انسانی ہاتھوں کی آمیزش نہ ہوئی ہو ، اپنے اندر عجیب کشش رکھتے ہیں۔ قدرت خدا کی براہِ راست کاریگری ہے۔ اس لیے قدرت کی سطح پر خدا گویا براہِ راست دکھائی دیتا ہے۔ قدرت خدا کا آئینہ ہے۔ اس آئینہ میں ہر آدمی خدا کو بے حجاب دیکھ سکتا ہے ، بشرطیکہ اس نے اپنی آنکھ کو لطیف حقائق دیکھنے کے لیے اندھانہ بنا لیا ہو ۔ تمدن کی دنیا میں لوگ انسانی مصنوعات میں گم رہتے ہیں۔ فطرت کی دنیا میں خدائی مصنوعات کے کرشمے نظر آتے ہیں۔ فطرت کی دنیا آدمی کو وہ بہترین ماحول دیتی ہے جہاں وہ خدا کو یاد کر سکے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page