Urdu book · عظمتِ اسلام

زندگی کا سوال

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

زندگی کا سوال گریٹا گاربو (Greta Garbo) ۱۸ ستمبر ۱۹۰۵ء کو سویڈن میں پیدا ہوئی، ۱۵ اپریل ۱۹۹۰ کو امریکہ میں اس کا انتقال ہوا۔ اس کو شہرت اور دولت (fame and money) کی تمنا تھی۔ اس کے لیے وہ فلمی دنیا میں گئی۔ یہاں اس کو اتنی کامیابی ملی کہ وہ فلمی دیوی (screen goddess) کہی جانے لگی۔ فلم نے گریٹا گاربو کو دولت اور شہرت دی۔ مگر اس نے اس کی اپنی شخصیت کو اس سے چھین لیا۔ وہ پوری طرح فلم کمپنی کے کنٹرول میں تھی۔ ایسا بال کاٹو، ایسا کپڑا پہنو، اس طرح بولو، اس طرح چلو۔ اس کے چہرے کو میک اپ کے ذریعے بار بار بدلا جاتا۔ اس کی مسلسل مالش کی جاتی تاکہ اس کی جسمانی نزاکت باقی رہے۔ وغیرہ۔ ان چیزوں سے وہ اتنا گھبرا اٹھتی کہ اپنی تنہائیوں میں اکثر وہ روتی اور چیختی۔ مگر وہ فلمی ذمہ داروں کے ہاتھ میں بالکل بے بس تھی۔ آخرکار ۱۹۴۱ء میں اس نے فلمی زندگی کو مکمل طور پر چھوڑ دیا۔ اس کے بعد سے آخر عمر تک اس نے اپنے گھر کے اندر بالکل تنہا زندگی گزاری، یہاں تک کہ ۸۴ سال کی عمر میں اس کا انتقال ہو گیا۔ شہرت کی زندگی گمنامی کی موت پر ختم ہو گئی۔ گریٹا گاربو گم نام مر جانا چاہتی تھی۔ اینٹونی گرونو ویز نے بمشکل اس کو تیار کیا کہ وہ اس کو اپنی زندگی کے حالات لکھنے کی اجازت دے اور اس کو اپنے حالات بتائے۔ گریٹا گاربو نے سخت اصرار کے بعد اس شرط پر اجازت دی کہ اس کے بارے میں جو کتاب لکھی جائے وہ اس کے مرنے کے بعد چھپے ۔ اس طرح ایک کتاب تیار ہوئی۔ مگر مصنف کا انتقال ۱۹۸۵ء میں ۸۱ سال کی عمر میں ہو گیا جب کہ گریٹا گاربو ابھی زندہ تھی۔ گریٹا گاربو کے مرنے کے بعد ۱۹۹۰ء میں یہ کتاب امریکہ سے شائع کی گئی ہے۔ اس کا نام یہ ہے : Garbo: Her Story by Antoni Gronowicz ٹائمز آف انڈیا (۹ ستمبر ۱۹۹۰) میں اس کتاب کا ایک حصہ شائع ہوا ہے۔ اس کے مطابق گریٹا گاربو نے اپنی آخر عمر میں مصنف سے کہا :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page