Urdu book · عظمتِ قرآن

حفاظت قرآن

Urdu book, p. 114

By Maulana Wahiduddin Khan

جرمن محقق وان ہیم غیر مسلم مستشرقین کی ترجمانی کرتے ہوئے لکھتے ہیں: "ہم قرآن کو محمد کا کلام اسی طرح یقین کرتے ہیں جس طرح مسلمان اس کو خدا کا کلام یقین کرتے ہیں" (اعجاز التنزیل صفحہ 500) عہد عثمانی تک قرآن کے جتنے نسخے لکھے گئے وہ سب خط حیری میں تھے۔ حضرت علی کے زمانہ میں خط کی اصلاح ہوئی اور خط کوفی وجود میں آیا جو سابق خط کی ترقی یافتہ شکل تھا۔ حضرت علی کے ندیم خاص ابو الاسود الدولی (69 ھ) نے پہلی بار اس خط کو بنایا اور پھر بنی امیہ کے عہد میں اس کو مزید ترقی ہوئی۔ قرآن میں اعراب لگانے کا آغاز بھی ابو الاسود الدولی نے حضرت علی کے عہد میں کیا (اخبار النحویین للبصیرانی، صفحہ 13)۔ اسی کی بنیاد پر حجاج بن یوسف نے بعد کو قرآن کے باقاعدہ معرب نسخے تیار کرائے۔ آج تک قرآن ٹھیک اسی نہج پر لکھا جارہا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page