کتاب محفوظ
Urdu book, p. 115
By Maulana Wahiduddin Khan
کتاب محفوظ ایک کاتب صاحب کو ایک کتاب کا مسودہ کتابت کے لیے دیا گیا۔ اس مسودہ میں ایک جگہ محدث "ابو دعاد" کا نام تھا۔ کاتب صاحب "ابو دعاد" سے واقف نہ تھے۔ البتہ وہ "ابو داؤد" کو جانتے تھے۔ چنانچہ انھوں نے "ابو دعاد" کی جگہ "ابو داؤد" لکھ دیا۔ اسی طرح ایک مضمون میں ایک جگہ "ہیلی کاپٹر" کا لفظ تھا۔ کاتب صاحب اس کو سمجھ نہ سکے۔ انھوں نے اصل لفظ کی جگہ "املی کا پیڑ" لکھ دیا۔ اس قسم کی غلطیوں کی مثالیں بہت عام ہیں۔ ایک آدمی کسی مضمون کو پڑھ رہا ہے یا اس کو نقل کر رہا ہے۔ اس درمیان میں ایک ایسا جملہ آتا ہے جس کو وہ سمجھ نہیں پاتا۔ چنانچہ اس کو وہ اپنے ذہن کے مطابق بدل کر کچھ سے کچھ کر دیتا ہے۔ حتیٰ کہ ایسے بھی لوگ ہیں جو کسی ذاتی غرض کے تحت اصل متن میں بالقصد تبدیلی کرتے ہیں اور اپنی طرف سے اس میں ایسی باتیں شامل کر دیتے ہیں جو اصل کتاب میں اس کے مصنف نے شامل نہ کی تھیں۔ پچھلی آسمانی کتابوں میں جو تحریفات ہوئی ہیں ان کی وجہ انسان کی یہی کمزوری ہے۔ قرآن میں ہے کہ خدا نے زمین و آسمان کو سات دنوں (ایام) میں پیدا کیا۔ یہی بات بائبل میں اس طرح ہے کہ ساتوں دن کی الگ الگ تفصیل ہے۔ ہر دن کی تخلیقات کا ذکر کرنے کے بعد اس میں یہ فقرہ ملتا ہے "اور شام ہوئی اور صبح ہوئی"۔ یہ فقرہ یقینی طور پر مذکورہ بالا ذہن کے تحت انسان کا اضافہ ہے۔ کسی بزرگ نے بطور خود بائبل کے جملہ کو مکمل کرنے کے لیے یہ الفاظ بڑھا دیے۔ قرآن کے الفاظ میں یہ گنجائش ہے کہ دن کو دور

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader