Urdu book · عظمتِ قرآن

کتاب محفوظ

Urdu book, p. 125

By Maulana Wahiduddin Khan

checking)کا طریقہ کہا ہے۔ یعنی ایک لکھے ہوئے نسخے سے ملانا اور اسی کے ساتھ حافظہ کی مدد سے اس کی صحت کو جانچتے رہنا۔ ڈیڑھ ہزار برس کی اسلامی تاریخ میں یہ جو کچھ ہوا خدا کی طرف سے ہوا۔ امتحانی حالات کو باقی رکھنے کے لیے اگرچہ اس کو اسباب کے پردہ میں انجام دیا گیا ہے۔ تاہم جب قیامت آئے گی اور تمام حقیقتیں برہنہ کر دی جائیں گی، اس وقت لوگ دیکھیں گے کہ عرب کے اسلامی انقلاب سے لے کر دورِ پریس کے نئے حفاظتی طریقوں تک سارے کام خدا خود براہِ راست انجام دیتا تھا۔ اگرچہ ظاہری طور پر وہ کچھ ہاتھوں کو اس کا ذریعہ بناتا رہا۔ قرآن کے بارے میں خدا کے اس خصوصی انتظام کا ایک اور اہم پہلو ہے جس کا تعلق مخصوص طور پر مسلمانوں سے ہے۔ قرآن کے الفاظ کی حفاظت جو مسلمانوں کے ہاتھوں ہو رہی ہے یہی دراصل وہ چیز نہیں ہے جو قرآن کے سلسلے میں اللہ کو ہم سے مطلوب ہو۔ یہ کام تو خدا کے براہِ راست اہتمام میں ہو رہا ہے، پھر ہمارا اس میں کیا کمال۔ جو لوگ اس حفاظتی کام میں مشغول ہیں وہ اپنے اخلاص کے بقدر اپنا معاوضہ پائیں گے۔ مگر یہی امت مسلمہ کی اصل ذمہ داری نہیں۔ یہ کام خواہ کتنے ہی اخلاص کے ساتھ اور کتنے ہی بڑے پیمانے پر کیا جائے، اس سے ہماری اصل ذمہ داری ساقط نہیں ہو سکتی۔ حقیقت یہ ہے کہ پچھلی قوموں کا امتحان حفاظتِ متن میں تھا، امت مسلمہ کا امتحان حفاظتِ معانی میں ہے۔ پچھلے زمانوں میں جو لوگ کتاب خداوندی کے حامل بنائے گئے ان کی آزمائش معانی کی حفاظت کے ساتھ یکساں طور پر متن کی حفاظت میں بھی تھی۔ مگر مسلمانوں کی آزمائش سب سے بڑھ کر معانی کی حفاظت میں ہے۔ مسلمانوں کو قرآن کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page