Urdu book · عظمتِ قرآن

کتاب محفوظ

Urdu book, p. 126

By Maulana Wahiduddin Khan

سلسلے میں جس چیز کا ثبوت دینا ہے وہ یہ کہ وہ قرآن کی تشریح و تعبیر میں فرق نہ کریں۔ قرآن میں جس چیز کو جس درجہ میں رکھا گیا ہے اس کو اسی درجہ میں رکھیں۔ وہ قرآن کے نشانے میں کوئی تفسیری تبدیلی نہ کریں۔ قرآن کو دوسروں کے سامنے پیش کرتے ہوئے وہ اسی اصل بات کو پیش کریں جو خود قرآن میں عربی زبان میں اتاری گئی ہے، نہ کہ اپنی خود ساختہ تشریحات کے ذریعہ ایک نیا دین بنائیں اور اس کو قرآن کے نام پر لوگوں کے سامنے پیش کرنے لگیں۔ مسلمانوں کا قرآن کا حامل بننے میں ناکام ہونا یہ ہے کہ وہ قرآن کو برکت اور ثواب کی کتاب بنا دیں اور اپنے دین کی گاڑی عملاً دوسری بنیادوں پر چلنے لگیں۔ کوئی مسائل کے نام پر سرگرمی دکھانے لگے اور کوئی فضائل کے نام پر۔ کوئی بزرگوں کے ملفوظات اور کہانیوں کو دین کی بنیاد بنا لے اور کوئی جلسوں اور تقریروں کی دھوم مچانے کو۔ کوئی قرآن کو اپنی سیاسی تحریک کا ضمیمہ بنا لے اور کوئی اپنے قومی ہنگاموں کا۔ قرآن کے نام پر یہ تمام سرگرمیاں قرآن کے معانی میں تحریف کا درجہ رکھتی ہیں۔ مسلمان اگر قرآن کے معانی کے ساتھ اس قسم کا معاملہ کر رہے ہوں تو وہ صرف اس بنا پر خدا کی پکڑ سے بچ نہیں سکتے کہ قرآن کے الفاظ کی حفاظت اور تکرار میں انھوں نے کمی نہیں کی تھی۔ اس بات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ کتاب الہی کی حامل دوسری قوموں کو جو سزا متن کتاب کی تبدیلی پر دی گئی، وہ سزا مسلمانوں کو معانی کتاب کی تبدیلی پر ملے گی۔ مسلمانوں کا اصل امتحان جہاں ہو رہا ہے وہ یہی ہے۔ اگر وہ کتاب اللہ کے معانی کو اپنی خود ساختہ تعبیرات سے بدل ڈالیں تو وہ صرف اس لیے خدا کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے کہ انھوں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page