منصوبہ خداوندی
Urdu book, p. 137
By Maulana Wahiduddin Khan
undermining their sense of loyalty, ...all these paved the way for the surprisingly rapid progress of Arabian arms. (Philip K. Hitti, History of the Arabs, London 1970, p. 142-43) رومی اور ایرانی سلطنتوں کی باہمی رقابت نے دونوں کو شدید طور پر کمزور کر دیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہلاکت خیز جنگیں چھیڑ رکھی تھیں ۔ یہ سلسلہ کئی نسلوں تک جاری رہا۔ اس کا خرچ پورا کرنے کے لیے رعایا پر بھاری ٹیکس لگائے گئے۔ جس کے نتیجے میں رعایا کی وفاداری اپنی حکومتوں کے ساتھ باقی نہ رہی۔ اس قسم کی چیزیں تھیں جنھوں نے عرب ہتھیاروں کو موقع دیا کہ وہ رومی اور ایرانی علاقوں میں تعجب خیز حد تک تیز کامیابی حاصل کر سکیں ۔ مورخین نے عام طور پر اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔ تاہم وہ اس کو ایک عام طبعی واقعہ سمجھتے ہیں۔ حالانکہ یہ غیر معمولی واقعہ ایک خدائی منصوبہ تھا جو خاتم النبیین کی تائید کے لیے خصوصی طور پر ظاہر کیا گیا۔ ایک امریکی انسائیکلوپیڈیا میں "اسلام" کے عنوان سے جو مقالہ ہے اس میں عیسائی مقالہ نگار نے یہ الفاظ لکھے ہیں کہ اسلام کے ظہور نے انسانی تاریخ کے رخ کو بدل دیا : Its advent changed the course of human history. یہ ایک حقیقت ہے کہ صدرِ اول کے اسلامی انقلاب کے بعد انسانی تاریخ میں ایسی تبدیلیاں ہوئیں جو اس سے پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی تھیں۔ اور ان تمام تبدیلیوں کی اصل یہ تھی کہ دنیا میں شرک کا تسلسل ختم ہو کر توحید کا تسلسل جاری ہوا۔ شرک تمام

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader