Urdu book · عظمتِ قرآن

فکری انقلاب

Urdu book, p. 170

By Maulana Wahiduddin Khan

فکری انقلاب المعهد العالمی للفکر الاسلامی کا بین اقوامی سیمینار (کوالا پور، جولائی 1984) مسلم نوجوانوں میں ایک نئے فکری دور کی علامت ہے۔ معہد کے فکر کا خلاصہ اس کے تعارفی پمفلٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہ موجودہ زمانے میں امت مسلمہ کی ناکامی کا سبب خود اس کے اندر ہے، نہ کہ اس کے باہر۔ وہ سبب ہے ۔ ضروری بنیاد تیار کیے بغیر عملی اقدامات کرنا۔ معہد کے نزدیک پہلی ضروری چیز وہ ہے جس کو اسلامیۃ المعرفۃ (Islamization of Knowledge) کے لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ امت کے موجودہ بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم یہ ہے کہ علم کو اسلامی بنایا جائے: The first step toward a genuine solution of present crisis of the Ummah is the Islamization of knowledge. تقریباً 12 سال پہلے میں نے ایک مقالہ لکھا تھا۔ یہ مقالہ عربی زبان میں اگست 1973 میں شائع ہوا۔ اس کا عنوان: لَا بُدَّ مِنَ الثَّوْرَةِ الفِكْرِيَّةِ قَبْلَ الثَّوْرَةِ التَّشْرِيعِيَّةِ اس مقالہ میں تفصیل سے یہ دکھایا گیا تھا کہ سیاسی یا قانونی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب ضروری ہے۔ امت کے عملی مسائل صرف اس وقت حل ہوں گے جب کہ ہم فکری انقلاب کے ذریعہ اس کے موافق فضا بنا چکے ہوں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page