Urdu book · عظمتِ قرآن

فکری انقلاب

Urdu book, p. 173

By Maulana Wahiduddin Khan

دینا ہے۔ آج ضرورت ہے کہ اعلیٰ علمی استدلال سے جدید ملحدانہ افکار کو بے بنیاد ثابت کر دیا جائے۔ ہماری یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ نظریات اپنا غلبہ کھونہ دیں اور توحید کا فکرِ وقت کا غالب فکر نہ بن جائے۔ غلبہ اور مغلوبیت کا یہ واقعہ اولاً فکری میدان میں ہوگا۔ یہ اسی قسم کا ایک واقعہ ہوگا جیسا کہ ہم موجودہ زمانہ میں مغربی افکار کی مثال میں دیکھ رہے ہیں۔ موجودہ زمانہ میں سائنسی علوم نے روایتی علوم پر غلبہ پایا ہے۔ شہنشاہی نظریہ کے اوپر جمہوری نظریہ فائق ثابت ہوا ہے۔ تخلیقی طرزِ فکر پر ارتقائی طرزِ فکر کو بالاتری حاصل ہے۔ اجتماعی معیشت کے نظریہ کے مقابلہ میں انفرادی معیشت کا نظریہ دفاعی پوزیشن میں چلا گیا ہے۔ یہ سب کے سب فکری غلبہ کے واقعات ہیں۔ اسی نوعیت کا غلبہ ملحدانہ فکر پر موحدانہ فکر کے لیے مطلوب ہے۔ یہی غلبہ ملت کی اگلی تمام کامیابیوں کی تمہید ہے۔ اس سلسلے میں ایک اور اہم بات کی طرف اشارہ کرنا ضروری ہے۔ وہ یہ کہ موجودہ زمانے میں ملحدانہ افکار کا غلبہ ان کی کسی جوہری اہمیت کی وجہ سے نہیں ہوا ہے۔ یہ تمام تر صرف مغالطہ کے ذریعہ حاصل کیا گیا ہے۔ موجودہ زمانے میں جو نئے سائنسی حقائق دریافت ہوئے وہ حقیقتاً قدرت خداوندی کے بھیدوں کا اظہار تھے۔ اپنی حقیقت کے اعتبار سے وہ دین توحید کے حق میں فطرت کے دلائل تھے مگر مسلمان مختلف اسباب سے جدید سائنسی علوم میں پیچھے ہو گئے۔ وہ اس قابل نہ ہو سکے کہ ان علوم کو صحیح رخ دے سکیں ۔ اور ان کو دین کی تائید میں استعمال کریں۔ ملحد علماء نے اس خلا سے فائدہ اٹھایا۔ انھوں نے جدید معلومات کو غلط تعبیر کے ذریعہ اپنے حق میں استعمال کیا۔ جن واقعات سے دین

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page