Urdu book · عظمتِ قرآن

فکری انقلاب

Urdu book, p. 176

By Maulana Wahiduddin Khan

عرصہ میں معلوم ہوا کہ یہ طاقت ور تلوار صرف اس لیے ظاہر ہوئی تھی کہ بالآخر وہ اسلام کے طاقت ور خادم اور محافظ بن جائے ۔ یہی موجودہ زمانہ کے " اسلام دشمن " علوم کا معاملہ ہے ۔ ان علوم نے بظاہر آج اسلام کو مغلوب کر رکھا ہے۔ لیکن اگر ہم اپنی کوششوں کو صحیح رخ سے جاری کر سکیں تو نصف صدی بھی نہیں گزرے گی کہ یہ سارا علم اسلام قبول کرلے گا، وہ اسلام کے علم کلام کی صورت اختیار کرلے گا اور پھر دنیا دیکھے گی کہ جدید علمی قوت صرف اس لیے ظاہر ہوئی تھی کہ وہ خدا کے دین کی طاقت ور مددگار بن جائے ۔ اسلام کے حق میں اس نتیجہ کو حاصل کرنے کی صرف ایک ہی ضروری شرط ہے۔ وہ یہ کہ ہم دوسرے میدانوں میں اپنی جو قوت ضائع کر رہے ہیں اس کو سمیٹ کر اسی ایک میدان، فکری انقلاب لانے کے میدان میں لگا دیں۔ جس دن یہ واقعہ ہو گا اسی دن اسلام کی نئی تاریخ بننا شروع ہو جائے گی ۔ اور یہ ایک معلوم حقیقت ہے کہ صحیح آغاز ہی دراصل صحیح اختتام کا دوسرا نام ہے ۔ 4 4 یہ مقالہ (انگریزی زبان میں ) کوالا لمپور کے انٹر نیشنل سیمینار جولائی 1984ء میں پیش کیا گیا ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page