Urdu book · عظمتِ قرآن

عالمی فضا کی تبدیلی

Urdu book, p. 179

By Maulana Wahiduddin Khan

اگست 1968 ء میں روس کے شہر لینن گراڈ گیا۔ وہاں ایک دن میں ایک نقشہ دیکھ رہا تھا تا کہ میں جانوں کہ میں کہاں ہوں۔ مگر میں اس کو جان نہ سکا۔ میری نظروں کے سامنے کئی بڑے بڑے چرچ تھے۔ مگر میرے نقشہ میں ان کا کوئی نشان موجود نہیں تھا۔ بالآخر ایک ترجمان نے میری مدد کی۔ اس نے کہا" ہم اپنے نقشوں میں چرچ کو نہیں دکھاتے"۔ یہ جزئی واقعہ اس پوری صورت حال کی تصویر ہے جو موجودہ زمانے میں پیش آئی ہے۔ جدید انسان نے خدا کو اپنے علمی اور فکری نقشوں سے نکال دیا ہے۔ موجودہ زمانے میں جغرافیہ، تاریخ، طبیعیات، نباتات، حیوانات، فلکیات وغیرہ تمام علوم نہایت تفصیل کے ساتھ مرتب کیے گئے ہیں۔ مگر ان علوم میں کہیں بھی خدا کا ذکر نہیں۔ ایک شخص جس کو نظر حاصل ہو، جب وہ آنکھ اٹھا کر کائنات کو دیکھتا ہے تو ہر طرف اس کو خدا کا نشان نمایاں نظر آتا ہے، مگر مدوّن علوم میں خدا ہر جگہ ایک غیر موجود چیز ہے۔ ان علوم کو پڑھنے والا کہیں بھی خدا کا کوئی حوالہ نہیں پاتا۔ ان حالات میں دعوت توحید کا کام گو یا خدا کو از سر نو فکر انسانی کے نقشہ پر لکھنا ہے۔ عالمی سطح پر ایک ایسا فکری انقلاب لانا ہے کہ انسان دوبارہ خدائی اصطلاحوں میں سوچنے کے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page