Urdu book · عظمتِ قرآن

لٹریچر کی تیاری

Urdu book, p. 186

By Maulana Wahiduddin Khan

استدلال ہے۔ جدید سائنس کا یہ نتیجہ ہوا ہے کہ جو چیز پہلے صرف خارجی اطلاع کی حیثیت رکھتی تھی وہ اب خود انسانی دریافت بن چکی ہے۔ جدید سائنس نے معلوم کیا ہے کہ انسان اپنی محدودیت (limitations) کی وجہ سے کلی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتا۔ اس سے واضح طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ انسانی رہنمائی کے لیے وحی کی ضرورت ہے۔ جدید سائنس نے معلوم کیا ہے کہ کائنات میں تحکمی نظام (arbitrary system) ہے اس سے واضح طور پر خدا کا وجود ثابت ہوتا ہے۔ جدید سائنس نے معلوم کیا ہے کہ موجودہ دنیا کے ساتھ ایک اور غیر مرئی متوازی دنیا موجود ہے جس کا سائنس نام اینٹی ورلڈ (antiworld) ہے۔ اس سے واضح طور پر عالم آخرت کا وجود ثابت ہوتا ہے، وغیرہ۔ اسی طرح مقناطیسی میدان (magnetic field) اور حرکت (motion) کی یکجائی سے بجلی کی روشنی کا پیدا ہونا ویسا ہی ایک حیرت ناک خدائی معجزہ ہے جیسا ہاتھ کو بغل میں رکھ کر نکالنے سے ہاتھ کا غیر معمولی طور پر چمک اٹھنا، بڑے بڑے جہازوں کا اٹھاہ سمندروں اور نا قابل عبور فضاؤں میں انسان کو لے کر دوڑ نا ویسا ہی دہشت خیز خدائی معجزہ ہے جیسا دریا کا پھٹ کر انسانوں کو پار ہونے کا راستہ دینا۔ مادہ سے متحرک مشینوں کا وجود میں آنا ویسا ہی عجیب خدائی معجزہ ہے جیسا کہ لاٹھی کا سانپ بن کر چلنے لگنا۔ واقعہ یہ ہے کہ قدیم زمانے میں پیغمبروں کو جو معجزے دیے گئے وہ سب باعتبار مواد استدلال خدا کی پیدا کی ہوئی کائنات میں وسیع پیمانے پر موجود ہیں۔ مگر قدیم زمانے میں چوں کہ وہ انسان کے علم میں نہیں آئے تھے اس لیے خدا نے لوگوں کو خارق عادت

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page