لٹریچر کی تیاری
Urdu book, p. 187
By Maulana Wahiduddin Khan
معجزے دکھائے۔ آج سائنسی تحقیقات نے فطرت کی یہ نشانیاں کھول دی ہیں اس لیے آج کے انسان کے یقین دایمان کے لیے وہی کافی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سائنسی انقلاب خدا کے معجزہ کا ظہور ہے۔ اس کے ذریعہ خدا کی تمام باتیں اعجازی سطح پر ثابت ہو رہی ہیں۔ اگر ان سے گہری واقفیت حاصل کی جائے اور ان کو دعوت حق کی حمایت میں استعمال کیا جائے تو یہ دعوت کے ساتھ معجزہ کو جمع کرنے کے ہم معنی ہو گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر آج ہم حقیقی معنوں میں سائنسی دلائل کے ساتھ دین کی دعوت پیش کر سکیں تو زمین پر دوبارہ یہ واقعہ ظہور میں آئے گا کہ وقت کا "لبید" یہ کہہ دے کہ ۔ کیا حقیقت کے اس طرح ثابت ہو جانے کے بعد بھی۔ سائنسی استدلال موجودہ زمانے میں معجزاتی استدلال کا بدل ہے۔ جدید سائنس نے تمام دینی تعلیمات کو علمی طور پر ثابت شدہ یا کم از کم قابل فہم (understandable) بنا دیا ہے۔ تاہم اسلام کے داعیوں نے ابھی تک اس کو واقعی معنوں میں استعمال نہیں کیا۔ راقم الحروف نے اس موضوع پر دس سالہ مطالعہ کے بعد 1964ء میں ایک کتاب، "مذہب اور جدید چیلنج" لکھی تھی جو عربی زبان میں "الاسلام یتحدی" اور انگریزی زبان میں گاڈ ارائزز(God Arises) کے نام سے شائع ہو چکی ہے۔ تاہم پچھلے 20 سال میں علم کا دریا بہت آگے جا چکا ہے۔ چنانچہ اب میں اس موضوع پر، ان شاء اللہ، دوسری جامع کتاب تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ وبہید اللہ التوفيق۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader