موافق امکانات
Urdu book, p. 190
By Maulana Wahiduddin Khan
صفات کا اظہار کر رہی ہیں۔ گویا کائنات قرآن کی دلیل ہے۔ تاہم یہ دلیل سائنسی انقلاب سے پہلے بڑی حد تک غیر دریافت شدہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ اس دریافت کے لیے ضروری تھا کہ چیزوں کی گہرائی کے ساتھ تحقیق کی جائے۔ مگر شرک کا عقیدہ اس تحقیق کی راہ میں حائل تھا۔ مشرک انسان کائنات کے مظاہر کو پرستش کی چیز سمجھے ہوئے تھا پھر وہ اس کو تحقیق کی چیز کیسے بناتا۔ توحید کے عمومی انقلاب نے اس رکاوٹ کو ختم کر دیا۔ اسلامی انقلاب کے بعد کائنات کے تقدس کا ذہن ختم ہو گیا۔ اب کائنات کے مظاہر پر آزادانہ غور و فکر شروع ہو گیا۔ یہ کام صدیوں تک عالمی سطح پر جاری رہا۔ یہاں تک کہ بالآخر وہ یورپ پہنچا۔ یورپ میں اس کو موزوں زمین ملی۔ یہاں اس نے تیزی سے ترقی کی۔ یہاں وہ عظیم فکری انقلاب ظہور میں آیا جس کو موجودہ زمانے میں سائنسی انقلاب کہا جاتا ہے۔ سائنسی تحقیق کے ذریعے کائنات کے جو حقائق معلوم ہوئے ہیں وہ قرآن کی دعوت کو قطعیات کی سطح پر ثابت کر رہے ہیں۔ اس کی تفصیل راقم الحروف نے اپنی کتاب، مذہب اور جدید چیلنج (الاسلام متحدی) میں کی ہے۔ جو لوگ زیادہ تفصیل کے خواہشمند ہوں وہ اس کتاب میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ 3۔ اس سلسلے میں تیسری چیز وہ ہے جس کی طرف قرآن کی اس آیت میں اشارہ کیا گیا ہے: عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا (17:79)- قریب ہے کہ اللہ تم کو ایک مقام محمود پر کھڑا کرے۔ محمود کے معنی ہیں "تعریف کیا ہوا"۔ تعریف دراصل تسلیم و اعتراف کی آخری

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader