حضرت مسیح کی شخصیت
Urdu book, p. 20
By Maulana Wahiduddin Khan
السلام کا نسب نامہ دیا گیا ہے۔ یہ نسب نامہ متی کی انجیل میں اس طرح شروع ہوتا ہے ۔ یسوع مسیح ابن داؤد ابن ابرہام کا نسب نامہ (متی ، 1:1) یہ مختصر نسب نامہ ہے۔ اس کے بعد انجیل میں مفصل نسب نامہ ہے جو حضرت ابرہام سے شروع ہوتا ہے۔ اور آخر میں "یوسف" پر ختم ہوتا ہے جو اس کے بیان کے مطابق مریم کے شوہر تھے جن سے حضرت مسیح پیدا ہوئے (متی، 16-2:1)۔ اس کے بعد قاری مرقس کی انجیل تک پہنچتا ہے تو وہاں کتاب کے آغاز میں حضرت مسیح کا نسب نامہ ان لفظوں میں ملتا ہے: "یسوع مسیح ابن خدا"(مرقس ، 1:1) گویا انجیل کے ایک باب کے مطابق حضرت مسیح یوسف نامی ایک شخص کے فرزند تھے، اور اسی انجیل کے دوسرے باب کے مطابق حضرت مسیح ابن خدا (خدا کے بیٹے) تھے۔ انجیل اپنی ابتدائی صورت میں یقیناً خدائی کلام تھی اور تضادات سے پاک تھی۔ مگر بعد کو اس میں انسانی کلام شامل ہو گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے بیانات میں تضاد پیدا ہو گیا۔ انجیل کے اس تضاد کی تاویل کلیسا نے ایک اور عجیب و غریب تضاد سے کی ہے۔ چنانچہ انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا (1984) کے مطابق وہ مذکورہ یوسف کے لیے حسب ذیل الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔ مسیح کا ارضی باپ، کنواری مریم کا شوہر: Christ's earthly father, the virgine Mary's husband.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader