Urdu book · عظمتِ قرآن

دعوتی مرکز کا قیام

Urdu book, p. 201

By Maulana Wahiduddin Khan

مجھ کو یقین ہے کہ اگر حیدر آباد میں ایک مکمل اسلامی مشن شروع کیا جائے جس کا مقصد اسلام کی صاف اور سادہ سچائیوں کی تبلیغ ہو اور اس کو یورپ ، امریکہ اور جاپان کے لوگوں تک پہنچایا جائے تو اسلام اتنی تیز اور عظیم سطح سے نفوذ کرے گا جس کی مثال پہلی صدی ہجری کے بعد دوبارہ نہیں دیکھی گئی۔ کیا آپ لوگ اسلامی مشن کا ایک عظیم مرکز حیدر آباد (ہندوستان) میں بنائیں گے جس کی شاخیں یورپ امریکہ اور جاپان میں ہوں (واضح ہو کہ حیدر آباد کا لفظ یہاں محض اتفاقی ہے، اس سے مراد کوئی بھی مناسب شہر ہے، نہ کہ صرف حیدر آباد)۔ ایک سعید مسلم روح نے 80 سال پہلے یہ بات کہی تھی۔ مگر بدقسمتی سے ابھی تک یہ واقعہ نہ بن سکی۔ آج سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ ایک ایسا عظیم دعوتی مرکز قائم کیا جائے جو تمام جدید وسائل سے لیس ہو۔ جہاں ہر قسم کے ضروری دعوتی اور

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page