Urdu book · عظمتِ قرآن

ابدی صداقت

Urdu book, p. 206

By Maulana Wahiduddin Khan

اور براہین کے ذریعہ ان کے لیے ظاہر کر دیں گے۔ قرآن کی مذکورہ آیت کو ابدی پس منظر میں دیکھنا چاہیے۔ یہ گویا ایک ایسی ہستی بول رہی ہے جس کے سامنے وقت کے انسان بھی ہیں اور مستقبل میں پیدا ہونے والے انسان بھی۔ یہ آیت وقت کے مخاطبین کے ساتھ اگلی نسلوں کو سمیٹتی ہوئی کہہ رہی ہے کہ آج جو بات علم وحی کی بنیاد پر کہی جارہی ہے، وہ آئندہ خود علمِ انسانی کے زور پر صحیح ثابت ہوگی۔ جو چیز آج خبر ہے وہ کل واقعہ بن جائے گی۔ قرآن کی یہ پیشگی خبر بعد کے دور میں نہایت کامل طور پر صحیح ثابت ہوئی ہے۔ قدیم زمانے میں جادو گروں نے حق کے مقابلے میں جادو کو کھڑا کیا تو خدا نے اس کو ڈھا دیا ۔ موجودہ زمانے میں علم کے زور پر الحاد وانکار کا دعویٰ کھڑا کیا تو اس کو بھی خدا نے ہباءً منثوراً بنا دیا۔ اسی طرح جس نے بھی کوئی چیز حق کے خلاف کھڑی کی وہ ہمیشہ ڈھادی گئی۔ قدیم زمانے سے لیکر حال کے دور تک کبھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ خدا کا کلام اپنی صداقت کو مسلسل بلا انقطاع باقی رکھے ہوئے ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page