قانونِ فطرت کی مثال
Urdu book, p. 27
By Maulana Wahiduddin Khan
برتھ کنٹرول کہتے ہیں۔ وہ خدا کی رزاقی پر بھروسہ کرتے ہوئے رزق کے معاملے کو خدا پر چھوڑتے رہے ہیں۔ مگر اس اعلان کے ایک ہزار سال بعد انگریز ماہر معاشیات رابرٹ مالتھس(1834-1766) میں پیدا ہوا۔ 1798 میں اصول آبادی" پر اس کی مشہور" کتاب چھپی جس کا پورا نام یہ ہے: An Essay on the Principle of Population as It Affects the Future Improvement of Society. مالتھس نے اپنی مشہور کتاب میں وہ مشہور نظریہ پیش کیا جس کا خلاصہ اس کے الفاظ میں یہ تھا: Population when unchecked increases in a geometrical ratio. Subsistence only increases in an arithmetical ratio. آبادی، جب کہ وہ بے قید طور پر چھوڑ دی جائے، جیومیٹری کے تناسب سے بڑھتی ہے۔ اشیاء خوراک صرف ار تھے میٹک کے تناسب سے بڑھتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان کا اضافہ اور غذائی اشیاء کا اضافہ قدرتی طور پر یکساں نہیں ہے۔ انسانی آبادی کا اضافہ 1-2-4-8-16-32-64 کے تناسب سے ہوتا ہے۔ اس کے بر عکس، غذائی اشیاء میں اضافہ کا تناسب 1-2-3-4-5-6-7-8 رہتا ہے۔ یعنی انسانی آبادی میں اضافہ نہایت تیز رفتار ہوتا ہے اور غذائی اشیاء میں اضافہ نہایت سست رفتار۔ اس بنا پر مالتھس نے کہا کہ زمین پر انسانی نسل کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ پیدائش پر کنٹرول قائم کیا جائے ۔ انسان کی تعداد کو ایک خاص حد سے آگے بڑھنے نہ دیا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader