Urdu book · عظمتِ قرآن

عظمتِ قرآن

Urdu book, p. 35

By Maulana Wahiduddin Khan

کی آخرکار وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ مکمل طور پر ایک فریب تھا جس کو حقیقت سمجھ لیا گیا۔ پلٹ ڈائون انسان کی اصل حقیقت یہ تھی کہ ایک شخص نے بندر کا ایک جبڑا لیا۔ اس کو مہوگنی رنگ میں رنگا اور پھر اس کے دانت کو رتی سے گھس کر آدمی کے دانت کی طرح بنایا۔ اس کے بعد اس نے یہ جبڑا یہ کہہ کر برٹش میوزیم کے حوالے کر دیا کہ یہ اس کو پلٹ ڈائون (انگلینڈ) میں ملا ہے۔ یہ ایک بڑی دلچسپ کہانی ہے۔ اس کی تفصیل کے لیے چند حوالے یہاں نقل کیے جاتے ہیں: 1. Encyclopaedia Britanica(1984)"Piltdown Man" 2. Bulletin of the British Museum (Natural History) Vol. 2, No. 3 and 6 3. J.S Weiner, *The Piltdown Forgery*(11955) 4. Ronald Millar, *The Piltdown Men*(1972) 5. *Reader's Digest*, November 1956 فرعون موسیٰ اس کے مقابلے میں اب قرآن سے اسی نوعیت کی ایک مثال لیجیے۔ یہ فرعون موسیٰ کی مثال ہے۔ اس کے بارے میں قرآن میں جو الفاظ آئے تھے، بعد کی تاریخ حیرت انگیز طور پر اس کی تصدیق بن گئی۔ تاریخ کے مطابق حضرت موسیٰ کے زمانے میں مصر کا جو بادشاہ غرق ہوا وہ رعمیس دوم کا فرزند تھا۔ اس کا خاندانی لقب فرعون اور ذاتی نام مر نفتاح (Merneptah)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page