Urdu book · عظمتِ قرآن

فرعون موسیٰ

Urdu book, p. 37

By Maulana Wahiduddin Khan

فرعون کا مادی جسم خدا کی مرضی کے تحت برباد ہونے سے بچا لیا گیا تا کہ وہ انسان کے لیے ایک نشانی ہو، جیسا کہ وہ قرآن میں لکھا ہوا ہے۔ قرآن اور بائبل اور سائنس (The Bible, the Quran, and Science) کے مصنف ڈاکٹر مورس بوکاکلے (Maurice Bucaille) نے 1975ء میں فرعون کی اس لاش کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی کتاب میں اس پر جو باب لکھا ہے اس کا خاتمہ ان پر اہتزاز سطروں پر ہوا ہے۔ وہ لوگ جو مقدس کتابوں کی سچائی کے لیے جدید ثبوت چاہتے ہیں وہ قاہرہ کے مصری میوزیم میں شاہی ممیوں کے کمرہ کو دیکھیں، وہاں وہ قرآن کی ان آیتوں کی شاندار تصدیق پالیں گے جو کہ فرعون کے جسم سے بحث کرتی ہیں۔ قرآن نے ساتویں صدی عیسوی میں کہا کہ فرعون کا جسم لوگوں کی نشانی کے لیے محفوظ ہے، اور وہ انیسویں صدی عیسوی کے آخر میں نہایت صحت کے ساتھ برآمد ہو

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page