علم الحیات کی مثال
Urdu book, p. 40
By Maulana Wahiduddin Khan
مذکورہ آیات میں یہ دکھایا گیا ہے کہ سورج ایک مدار میں گھومتا ہے۔ مگر اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے کہ زمین کی نسبت سے اس کا مدار کیا ہے۔ قرآن کے نزول کے زمانے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ سورج (زمین کے گرد) گھوم رہا ہے، جب کہ زمین ٹھہری ہوئی ہے۔ یہ مرکزیت ارضی کا نظام تھا جو دوسری صدی قبل مسیح میں ٹالمی کے زمانے سے چھایا گیا تھا۔ وہ سولہویں صدی عیسوی میں کوپر نیکس تک باقی رہا۔ اگرچہ محمد کے زمانے میں لوگ اس نظریہ کی تائید کرتے تھے مگر قرآن میں وہ کہیں ظاہر نہیں ہوا۔ نہ ان دونوں آیتوں میں اور نہ کسی اور آیت میں۔ جنینی ارتقاء اس سلسلے میں ایک دلچسپ مثال وہ ہے جو 1984ء کے آخر میں مختلف اخبارات میں شائع ہوئی تھی۔ کناڈا کے اخبار دی سٹی زن (22 نومبر 1984) نے اس کی سرخی ان الفاظ میں قائم کی : Ancient Holy Book 1300 Years Ahead of its Time. (قدیم مقدس کتاب اپنے وقت سے 13 سو سال آگے)۔ اسی طرح نئی دہلی کے اخبار ٹائمز آف انڈیا (10 دسمبر 1984ء) میں یہ خبر حسبِ ذیل سرخی کے ساتھ چھپی : Kor'an Scores Over Modern Science.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader