Urdu book · عظمتِ قرآن

علم الحیات کی مثال

Urdu book, p. 41

By Maulana Wahiduddin Khan

قرآن جدید سائنس پر بازی لے جاتا ہے۔ ڈاکٹر کیتھ مور (Keith Leon Moore, 1925-2019) جنینیات (Embryology) کے ماہر ہیں اور کناڈا کی ٹورانٹو یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ انہوں نے قرآن کی چند آیات (23:14 ، 39:6) اور جدید سائنسی تحقیقات کا تقابلی مطالعہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کئی بار کنگ عبد العزیز یونیورسٹی (جدہ) بھی گئے۔ انہوں نے پایا کہ قرآن کا بیان حیرت انگیز طور پر جدید دریافتوں کے عین مطابق ہے۔ یہ دیکھ کر انہیں سخت تعجب ہوا کہ قرآن میں کیوں کر وہ حقائق موجود ہیں جن کو مغربی دنیا نے پہلی بار صرف 1940ء میں معلوم کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک مقالہ لکھا ہے جس میں وہ مذکورہ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں : The 1300-year-old Koran contains passages so accurate about embryonic development that Muslims can reasonably believe them to be revelations from God. 13 سو سالہ قدیم قرآن میں جنینی ارتقاء کے بارے میں اس قدر درست بیانات موجود ہیں کہ مسلمان معقول طور پر یہ یقین کر سکتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے اتاری ہوئی آیتیں ہیں۔ یہ مضمون زیادہ مفصل طور پر ماہنامہ الرسالہ (دسمبر 1985) میں ”قرآن اور سائنس“ کے عنوان سے شائع کیا گیا ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page