Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 52

By Maulana Wahiduddin Khan

کہکشاؤں اور خود کائنات کے عمل کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ عمل اس طرح ہوتا ہے کہ اس کی پیشین گوئی کی جا سکتی ہے۔ اس سائنسی دریافت کو ہیوم (1776-1711) اور دوسرے مفکرین نے فلسفہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کائنات کا سارا نظام اصولِ تعلیل (Principle of Causation) پر چل رہا ہے۔ جب تک اسباب و علل کی کڑیاں معلوم نہیں تھیں انسان یہ سمجھتا رہا کہ کائنات کو کنٹرول کرنے والا ایک خدا ہے۔ مگر اب ہم کو اسباب و علل کے قوانین کا علم ہو گیا ہے۔ اب ہم یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ تعلیل (Causation) کا مادی اصولِ کائنات کو متحرک کرنے والا ہے، نہ کہ کوئی مفروضہ خدا۔ مگر بعد کی تحقیقات نے اس مفروضے کا خاتمہ کر دیا۔ بعد کو ڈیراک، ہیزن برگ اور دوسرے سائنس دانوں نے ایٹم کے ڈھانچہ کا مطالعہ کیا۔ انہوں نے پایا کہ ایٹم کا نظام اس اصول کی تردید کر رہا ہے جو شمسی نظام کے مطالعہ کی بنیاد پر اختیار کیا گیا تھا۔ اس دوسرے نظریہ کو کوانٹم نظریہ کہا جاتا ہے اور وہ مذکورہ اصولِ تعلیل کی کامل تردید ہے: The quantum mechanics theory maintains that at the atomic level, matter behaves randomly. کوانٹم میکینکس کا نظریہ کہتا ہے کہ ایٹم کی سطح پر مادہ غیر مرتب انداز میں عمل کرتا ہے۔ سائنس میں کسی "اصول" کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ سارے عالم میں یکساں طور پر کام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page