Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 53

By Maulana Wahiduddin Khan

کرتا ہو۔ اگر ایک معاملہ بھی ایسا ہو جس پر وہ اصول چسپاں نہ ہوتا ہو تو علمی طور پر اس کا مسلمہ اصول ہونا مشتبہ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ جب یہ معلوم ہوا کہ ایٹم کی سطح پر مادہ اس طرح عمل نہیں کرتا جس کا مشاہدہ نظام شمسی کی سطح پر کیا گیا تھا تو تعلیل بحیثیت سائنسی اصول کے رد ہو گیا۔ آئن سٹائن کو یہ بات ناقابل فہم معلوم ہوئی۔ کیونکہ اس طرح کائنات مادی کرشمے کے بجائے ارادی کرشمہ قرار پارہی تھی۔ اس نے اس مسئلہ پر باقاعدہ تحقیق شروع کی۔ اپنی زندگی کے آخری 30 سال اس نے اس کوشش میں صرف کر دیے کہ نظام فطرت میں اس تضاد کو ختم کرے۔ شمسی نظام اور ایٹمی نظام دونوں کے عمل کو ایک قانون کے تحت منظم کر سکے۔ مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ بالآخر نا کام مر گیا۔ Einstein spent the last 30 years of his life trying to reconcile these seeming contradictions of nature. He rejected the randomness of quantum mechanics. "I cannot believe that God plays dice with the cosmos", he said. آئن سٹائن نے اپنی آخری زندگی کے 30 سال اس پر صرف کیے کہ فطرت کے اس بظاہر متضاد اصول کو ایک دوسرے سے ہم آہنگ کرے۔ اس نے کوانٹم نظریہ کی بے ترتیبی کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اس نے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ خدا کا ئنات کے ساتھ جوا کھیل رہا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قرآن کا بیان کائنات کو پکڑے ہوئے ہے۔ شمسی نظام کی سطح پر حرکت کا مطالعہ کر کے انسان نے اٹھارویں اور انیسویں صدی میں یہ رائے قائم کرلی کہ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page