کائنات کا آغاز
Urdu book, p. 55
By Maulana Wahiduddin Khan
قرآن خدا کی آواز کائنات ایک راز ہے اور جو کتاب اس راز کو کھولتی ہے، وہ قرآن ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ کتاب الہی کے بغیر کوئی شخص حیات و کائنات کے معممے کو حل نہیں کر سکتا۔ میں نے حال میں کسی قدر تفصیل کے ساتھ مارکسزم کا مطالعہ کیا ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ مارکس غیر معمولی دل و دماغ کا آدمی تھا ایسا کہ اس جیسی صلاحیت کے بہت کم انسان تاریخ میں پیدا ہوئے ہیں۔ مگر اس نے ایسی احمقانہ باتیں کہیں ہیں کہ تاریخ میں اس کے جیسی احمقانہ باتیں بہت کم لوگوں نے کی ہوں گی۔ اور اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اس نے قرآن کا مطالعہ نہیں کیا تھا۔ اس کو علم کا وہ سرا نہیں ملا تھا جس کے بغیر زندگی کے معاملات میں کوئی صحیح اور قطعی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔ ایک دوا جو کسی کار خانے سے بن کر نکلتی ہے۔ اس کے ساتھ اس کی ترکیب استعمال کا پرزہ بھی رکھ دیا جاتا ہے، جس میں لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہ دوا کس مرض کے لیے ہے، کن اجزاء سے مل کر بنی ہے اور کس طرح اسے استعمال کرنا چاہیے۔ مگر آدمی اس حال میں پیدا ہوتا ہے کہ اسے کچھ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ کیا ہے اور کس طرح اسے دنیا میں لا کر ڈال دیا گیا ہے۔ وہ اپنے ساتھ کوئی صحیفہ لے کر نہیں آتا اور نہ کسی پہاڑ کی چوٹی پر ایسا کوئی بورڈ لگا ہو ہے جہاں ان سوالات کا جواب لکھ کر رکھ دیا گیا ہو۔ اس صورت حال کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ اصل حقیقت سے بے خبر ہو کر اپنے اور زمین و آسمان کے بارے میں عجیب عجیب رائے قائم کرنے لگتا ہے، وہ اپنے وجود پر غور کرتا ہے تو وہ اسے ذہنی اور جسمانی قوتوں کا ایک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader