Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 58

By Maulana Wahiduddin Khan

کی ڈگری اپنے پاس رکھتا ہو۔ سب سے بڑا علم ایمان ہے۔ قرآن میں بھی آیا ہے کہ خدا سے ڈرنے والے لوگ ہی حقیقت میں عالم ہیں۔ مگر یہ بات ابھی تک میری سمجھ میں نہیں آئی، میں نے کہا کارل مارکس جسے معاش کا پیغمبر کہا جاتا ہے، اس کو لیجئے، اس کو وہ علم حاصل نہیں تھا جو خدا کے فضل سے آج آپ کو حاصل ہے۔ اس کے سامنے دنیا کی یہ صورتِ حال آئی کہ کچھ لوگ جاگیر دار اور کارخانہ دار بن کر دولت کے بڑے حصے پر قابض ہو گئے ہیں اور بیشتر لوگ نہایت مفلسی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اس نے کہا کہ اس اونچ نیچ کی اصل جڑ موجودہ ملکیتی نظام ہے جس میں چیزیں استعمال کے لیے نہیں بنتیں، بلکہ اس لیے تیار کی جاتی ہیں کہ دوسرے انسانوں کے ہاتھ بیچ کر ان سے نفع کمایا جائے۔ اس کی وجہ سے افراد کو موقع ملتا ہے کہ اپنی ملکیت بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ نفع کمانے کے لیے دوسروں کو لوٹیں ۔ اس کا علاج اس نے یہ تجویز کیا کہ ملکیت کے حقوق سرے سے ختم کر کے دولت حاصل کرنے کے ذرائع کو عوام کے مشترکہ قبضے میں دے دیا جائے اور حکومت کے ذمہ یہ کام سپرد کیا جائے کہ وہ سب کے مفاد کے مطابق دولت کی پیدائش اور تقسیم کا اجتماعی انتظام کرے ۔ سوال یہ ہوا کہ ایسی صورت میں تمام چیزوں پر حکومت کا قبضہ ہو جائے گا۔ اور جب آج کچھ لوگ سرمایہ دار بننے کے ذرائع اپنے ہاتھ میں پا کر نفع اندوزی میں مبتلا ہو گئے ہیں تو دوسرے کچھ لوگ جن کے سپرد خزانہ کیا جائے گا کیا وہ بھی ایسا ہی نہیں کریں گے، جب کہ دولت حاصل کرنے ذرائع کے ساتھ ان نئے منتظمین کو فوج اور قانون سازی کی طاقتیں بھی حاصل ہوں گی۔ کارل مارکس نے جواب دیا کہ "حرص اور لوٹ اصل میں

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page