Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 69

By Maulana Wahiduddin Khan

وہ اٹل فیصلہ ہے جس سے قوموں کے بننے اور بگڑنے کا فیصلہ ہوتا ہے۔ قرآن خدا کی آواز ہے، ہر بادشاہ کا ایک دستور ہوتا ہے۔ قرآن خدا کا دستور ہے جو تمام انسانوں کا آقا اور سارے بادشاہوں کا بادشاہ ہے، وہ ہدایت ہے جو انسان کو صحیح راستے کی طرف رہنمائی کرتی ہے، وہ قانون ہے جس میں انسانیت کی تعمیر اور سوسائٹی کی تنظیم کے لیے صحیح ترین بنیادیں ہیں، وہ حکمت ہے جس میں دانائی کی تمام باتیں بھری ہوئی ہیں، وہ شفاء ہے جس میں انسانیت کی بیماریوں کا علاج ہے، وہ فرقان ہے جو حق و باطل کی صحیح صحیح نشان دہی کرتا ہے، وہ روشنی ہے جس سے انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے راستے پاتے ہیں، وہ یاد دہانی ہے جو انسان کی سوئی ہوئی فطرت کو جگاتی ہے، وہ نصیحت ہو جو مالک کائنات کی طرف سے اپنے بندوں کے پاس بھیجی گئی ہے، غرض اس میں وہ سب کچھ ہے جس کی انسان کو ضرورت ہے اس کے سوا کہیں اور سے آدمی کو کچھ نہیں مل سکتا۔ قرآن خدا کی کتاب ہے، وہ ایک واسطہ ہے جس کے ذریعے خدا اپنے بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے وہ دنیا میں خدا کا محسوس نما ئندہ ہے۔ وہ ان لوگوں کا سہارا ہے جو خدا کی رسی کو مضبوط پکڑنا چاہتے ہوں، وہ ایک پیمانہ ہے جس سے انسانوں کی خدا پرستی کو ناپا جا سکتا ہے۔ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کوئی شخص اپنے متعلق کس طرح یہ معلوم کرے کہ اس کو خدا سے تعلق پیدا ہوا یا نہیں تو اس کا ایک ہی جواب ہے، وہ یہ کہ آدمی اپنے اندر ٹٹول کر دیکھے کہ اس کو قرآن سے کتنا تعلق ہے۔ قرآن سے تعلق ہی خدا سے تعلق کا مظہر ہے۔ آدمی کو قرآن سے جتنا لگاؤ ہو گا خدا سے بھی لگاؤ اسی قدر ہو گا۔ اگر قرآن اس کی محبوب ترین کتاب ہو تو سمجھنا چاہیے کہ خدا اس کے نزدیک محبوب ترین ہستی ہے اور اگر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page