کائنات کا آغاز
Urdu book, p. 77
By Maulana Wahiduddin Khan
ان قوموں کی تاریخ جن میں خدا کے رسول آئے قدیم آسمانی صحیفے (1) قرآن کا مطالعہ کرنے کے لیے عربی زبان کا جاننا بالکل لازمی ہے۔ اس کی اہمیت کسی ذاتی شرف کی بنا پر نہیں ہے بلکہ صرف اس اعتبار سے ہے کہ اس کے بغیر مطالعہ قرآن کی ابتداء ہی نہیں کی جا سکتی۔ یہ اس سفر کا پہلا زینہ ہے جس کو طے کیے بغیر اوپر چڑھانہیں جاسکتا۔ عربی زبان سے واقف ہونے کی ضرورت کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس کے بغیر ہم آیات الہی کا مطلب نہیں سمجھ سکتے۔ ظاہر ہے کہ کوئی کتاب جس زبان میں ہو اس زبان کو جانے بغیر کتاب کو سمجھنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ مگر عربی جاننے کی ضرورت ہم کو صرف اسی لیے نہیں ہے۔ اگر اس کی ضرورت صرف اسی قدر ہوتی تو یہ کام ترجموں کے ذریعہ بھی لیا جاسکتا تھا۔ اس سے آگے بڑھ کر عربی زبان سے واقف ہونے کی ضرورت اس لیے بھی ہے کہ قرآن کے لفظوں میں جو زور اور اثر انگیزی بھری ہوئی ہے اس کو اپنے ذہن میں منتقل کرنا اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک آدمی اس کی ادبی نزاکتوں سے آشنا نہ ہو۔ ہر عبارت کا ایک مطلب ہوتا ہے جس کے لیے وہ ترتیب دی جاتی ہے۔ یہ مطلب اس طرح بھی معلوم کیا جاسکتا ہے کہ ان لفظوں کا ترجمہ کر دیا جائے جن میں وہ عبارت مرتب کی گئی ہے یا ڈکشنری میں دیکھ کر اس کو حل کر لیا جائے۔ مگر اسی کے ساتھ ہر کامیاب عبارت میں ایک تاثیر بھی ہوتی ہے جو پڑھنے والے کو اپنی معانی کی طرف کھینچتی ہے۔ یہ تاثیر معانی سے زیادہ اس کے الفاظ اور اندازِ بیان میں ہوتی ہے۔ عبارت جن لفظوں میں مرتب کی گئی ہے اگر آدمی ان الفاظ کی حکمت اور بلاغت کو نہ جانتا ہو تو وہ اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader