Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 81

By Maulana Wahiduddin Khan

تشریح ہے، وہ ان امور کی تفصیل ہے، جن کو کتاب الٰہی نے مجمل چھوڑ دیا ہے، وہ ان اشارات کی تعین ہے جن کو قرآن نے واضح نہیں کیا۔ وہ ان مقاصد کی مزید وضاحت ہے جن کے لیے قرآن نازل کیا گیا تھا۔ اس لیے جو شخص قرآن کو سمجھنا چاہتا ہو اس کے لیے لازم ہے کہ مہبطِ قرآن کے ارشادات سے استفادہ کرے۔ اس کے بغیر وہ قرآن کے مطالب تک نہیں پہنچ سکتا۔ اسی طرح تفاسیر کا ذخیرہ امت کے بہترین دماغوں کی کاوش کا نتیجہ ہے جو صدیوں سے قرآن کو سمجھنے کے سلسلے میں وہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ یہ تاریخ کے لمبے ادوار میں قرآن کے مطالعہ کرنے والوں کے نتائج فکر ہیں جن کو چھوڑ کر قرآن کا مطالعہ کرنا بالکل ایسا ہے جیسے کوئی شخص کہے کہ پچھلی صدیوں میں سائنس نے جو کچھ دریافتیں کی ہیں ان سب کو چھوڑ کر میں از سر نو کائنات پر غور کروں گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم قرآن کے مطالعہ کے لیے تفسیر اور روایات کے ذخیرے سے مدد لیں۔ ان کو چھوڑ کر قرآن کا مطالعہ کرنا ایک سر پھرے آدمی کا کام تو ہو سکتا ہے مگر کوئی سنجیدہ آدمی ہر گز اس قسم کی حماقت نہیں کر سکتا۔ (3) قرآن نے اپنی دعوت پیش کرتے ہوئے دو چیزوں سے خاص طور پر استدلال کیا ہے۔ ایک زمین و آسمان کی تخلیق اور دوسرے پچھلی قوموں کے حالات۔ قرآن کا یہ عام اسلوب ہے کہ اپنے دعوے کے حق میں فطرت کے دلائل دے کر تاریخی واقعات سے اس کا مزید استحکام کرے۔ پہلی چیز اس واقعہ کی محسوس شہادت ہے کہ اس دنیا کا ایک خدا ہے جس کی مرضی معلوم کرنا ہمارے لیے ضروری ہے، اس کو چھوڑ کر انسان کامیابی تک نہیں پہنچ سکتا۔ اور دوسری چیز اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا ہر زمانے میں کچھ انسانوں کے ذریعہ اپنی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page