Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 83

By Maulana Wahiduddin Khan

پھرواس کے راستوں میں۔ ان الفاظ میں جس عظیم حقیقت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس کی تفصیل ہم کو قرآن میں نہیں ملے گی بلکہ خارجی لٹریچر میں اس کو تلاش کرنا پڑے گا۔ خارجی مطالعہ سے ہمیں یہ معلوم ہو گا کہ زمین کو کس طرح اتھاہ خلا کے اندر ٹھہر اکر ہمارے لیے قابلِ رہائش بنایا گیا ہے اور کس طرح مختلف قسم کے اہتمام کے ذریعہ اس کو زندگی کے بقاء اور انسانی تمدّن کے ارتقاء کے لیے سازگار بنایا گیا ہے۔ قرآن کہتا ہے کہ اس کائنات کا خالق اور اس کا مدبّر صرف ایک خدائے وحدہٗ لاشریک ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ کائنات ایک الل ٹپ کار خانہ نہیں ہے بلکہ ایک منظم اسکیم کا آغاز ہے جس کا انجام آنا چاہیے۔ کائنات کی اس حقیقت کو واضح کرنے کے بعد وہ انسان کو اس کے ماننے کی دعوت دیتا ہے، وہ اس سے کہتا ہے کہ اس تصور کائنات کے لازم معنی یہ ہیں کہ کائنات کا انجام خدا کے ہاتھ میں ہو اور کائنات کی تمام چیزوں کے لیے کامیابی کا راستہ صرف یہ ہو کہ خدا کی مرضی کو پالیں۔ اس طرح وہ رسالت اور وحی کی ضرورت ثابت کرکے اس کی طرف بلاتا ہے۔ پھر وہ انسان کو کائنات کے ان انتظامات کی یاد دلاتا ہے جو خدا نے انسان کے لیے کیے ہیں اور جن کے بغیر انسانی زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان احسانات کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ آدمی اپنے محسن کے آگے جھک جائے، پھر وہ انسان کو بتاتا ہے کہ وہ کس قدر عاجز اور حقیر مخلوق ہے اور خود اس کے اپنے عجز ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ خدا کی رسیّ کو مضبوط تھام لے، جس کے سوا دراصل یہاں کوئی سہارا نہیں ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page