Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 92

By Maulana Wahiduddin Khan

مشابہت ہے اور ایک زبان دوسری زبان کے سمجھنے میں مدد دیتی ہے۔ پھر آسمانی کتابوں کا ایک خاص اندازِ بیان ہے۔ اس طرح کتب مقدسه کا مطالعه اس مخصوص طرزِ زبان سے هم کو واقف کراتا ہے اور اس کی بلاغت کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے جو آسمانی کتابوں کا ہمیشہ سے رہا ہے۔ چنانچہ مفسّرین نے قرآن کے بہت سے الفاظ اور بیانات کا مطلب سمجھنے میں کتب سابقہ سے مددی ہے اور نہایت مفید معانی تک رسائی حاصل کی ہے۔ دوسری چیز تعلیمات ہیں۔ اگر تفصیل اور ضروریاتِ زمانہ کے لحاظ سے جزئی فرق کو نظر انداز کر دیا جائے تو یہ ایک واقعہ ہے جو پچھلی کتابوں میں بھی وہی تمام باتیں خدا کی طرف سے نازل کی گئی تھیں جو قرآن کے ذریعے ہم تک بھیجی گئیں ہیں۔ اس لیے اپنی اصلی حقیقت کے اعتبار سے دونوں ایک دوسرے کی تائید کرنے والے ہیں، نہ کہ اختلاف کرنے والے۔ کتب سابقہ کی یہی وہ حیثیت ہے جس کی بنا پر وہ مطالعہ قرآن کے لیے ایک مفید ماخذ کی حیثیت رکھتی ہیں، جس طرح قرآن میں ایک ہی مضمون کو مختلف مقامات پر مختلف طریقوں سے بیان کیا گیا ہے۔ اور اس طرح کی کسی ایک آیت کو سمجھنے کے لیے اسی قسم کی دوسری آیت سے مدد ملتی ہے۔ ٹھیک اسی طرح خدا کا کلام جو بعد زمانے میں قرآن کی شکل میں آیا ہے، وہ اس سے پہلے بنی اسرائیل کے انبیاء پر مختلف شکلوں میں نازل ہوتا رہا ہے۔ اس لیے سابقہ کتب میں خدا کا جو کلام ہے وہ اس کے بعد کے کلام کو سمجھنے میں ایک مددگار کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ قرآن کے مطالعہ کے سلسلہ میں مددگار علوم کا ایک مختصر ذکر ہے۔ آخر میں اسی بات کو میں پھر دہرائوں گا جس کو میں شروع میں کہہ چکا ہوں۔ یعنی یہ کہ ان سب سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page