Urdu book · دینِ انسانیت

دینِ انسانیت

Urdu book, p. 111

By Maulana Wahiduddin Khan

حال یہ ہو کہ لوگ اگر اس کے دشمن بن جائیں، حتیٰ کہ وہ اس کو مٹانے کے در پے ہو جائیں۔ تب بھی اس کے دل میں لوگوں کے لیے برادرانہ احساسات ہی امنڈ رہے ہوں ۔حتیٰ کہ وہ اپنی تنہائیوں میں خدا کو گواہ بنا کر اس کا اعلان کر رہا ہو۔ اسلام آدمی کے اندر شفقت کا جذبہ ابھارتا ہے۔ جو آدمی اسلام کو اختیار کرتا ہے وہ عین اسی کے ساتھ سارے انسانوں کے لیے شفیق اور مہربان بن جاتا ہے۔ عالمِ اخوت قرآن میں بتایا گیا ہے کہ اللہ نے تمام انسانوں کو ایک ہی جوڑے سے پیدا کیا ہے۔ یہ دراصل ایک ہی ماں اور باپ کی نسل ہے جو سارے کرۂ ارض پر پھیلی ہوئی ہے (الننساء،4:1) اس سے معلوم ہوا کہ تمام انسان، ظاہری اختلافات کے باوجود، باعتبار پیدائش ایک ہیں۔ دوسرے لفظ میں یہ کہ سب کے سب آپس میں خونی بھائی (blood brothers) ہیں۔ یہ اخوت ایک عالمی اخوت ہے۔ چنانچہ قرآن میں ایک طرف کہا گیا ہے کہ: اِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ اِخْوَةٌ (49:10)۔ یعنی، اہل ایمان سب آپس میں بھائی بھائی ہیں دوسری طرف غیر مسلموں کو بھی مسلمانوں کا بھائی بتایا گیا ہے۔ اہل ایمان اگر دینی اعتبار سے ہمارے بھائی ہیں تو غیر مسلم ححیاتیاتی اعتبار سے تمام مسلمانوں کے لیے بھائی اور بہن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چنانچہ قرآن میں جن پیغمبروں کا نام آیا ہے، ان کی گمراہ قوموں کا ذکر ان کے بھائی کی حیثیت سے کیا گیا ہے۔ مثلاً: ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحاً (7:73)۔ وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْباً (7:85)۔ اِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ (26:106)۔ اِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ (26:124)۔ اِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ (26:161)۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page