Urdu book · دینِ انسانیت

دینِ انسانیت

Urdu book, p. 146

By Maulana Wahiduddin Khan

صبر پر فوز و فلاح (المؤمنون، 23:111) صبر پر غلبہ (الانفال، 8:65) صبر پر امامت (السجدہ، 32:24) صبر پر حفاظت (آل عمران، 3:120) صبر کی اتنی زیادہ اہمیت کیوں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ صبر ہی وہ زمین ہے جس پر اعلیٰ انسانی اخلاقیات پرورش پاتی ہیں۔ صبر سے اخلاقی اوصاف پیدا ہوتے ہیں، اور اخلاقی اوصاف تمام انسانی ترقیوں کا واحد زینہ ہیں۔ صبر نہیں تو اخلاقیات نہیں، اخلاقیات نہیں تو کوئی کامیابی نہیں۔ انسان فطری طور پر بہتر اخلاق کو پسند کرتا ہے۔ مگر دو چیزیں بار بار آدمی کو اخلاق کے راستہ سے ہٹا دیتی ہیں ۔ ایک داخلی خواہشات، اور دوسرے خارجی اشتعال۔ کبھی انسان کا اندرونی نفس اسے بہکاتا ہے، اور کبھی کوئی خارجی واقعہ اس کو مشتعل کر کے بے اخلاق بنا دیتا ہے۔ صبر ان دونوں کمزوریوں کے خلاف چیک ہے۔ صبر و تحمل کی صفت آدمی کو اخلاقی حد کے اندر رکھتی ہے، وہ اس کو اخلاق کی حد سے باہر جانے نہیں دیتی۔ صبر انسانیت کی تکمیل ہے۔ صبر کسی انسان کو مکمل انسان بناتا ہے۔ جس آدمی کے اندر صبر کی صفت ہو اس کے اندر تمام صفات ہوں گی، اور جس آدمی کے اندر صبر کی صفت نہ ہو وہ آخر کار تمام صفات کمال سے محروم ہو جائے گا۔ ایک آیت قرآن میں نکاح و طلاق کے احکام بیان کرتے ہوئے ایک بنیادی بات یہ بتائی گئی ہے کہ جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے لیے اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا (65:4)۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page