Urdu book · دینِ انسانیت

سچی ہوشیاری

Urdu book, p. 256

By Maulana Wahiduddin Khan

اِسْتِعْدَادًا ، أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ ( سنن ابن ماجہ ، حدیث نمبر 4259 )۔ اس نے کہا کہ اے خدا کے رسول ، مسلمانوں میں سب سے بہتر کون ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ شخص جس کے اخلاق سب سے بہتر ہوں ۔ پھر اس نے پوچھا کہ مسلمانوں میں سب سے زیادہ سمجھ دار کون ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہ شخص جو سب سے زیادہ موت کو یاد کرے اور جو موت آنے سے پہلے سب سے زیادہ اس کی تیاری کرے ۔ ایسے ہی لوگ سب سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔ جس شخص کا ایمان جتنا زیادہ گہرا ہوگا اتنا ہی زیادہ اس کا اخلاق اچھا ہوگا۔ جس آدمی کے دل میں اللہ کا ڈر پیدا ہو جائے ۔ وہ بندوں کے ساتھ سلوک کرنے میں انصاف کرنے والا اور مہربانی کرنے والا بن جاتا ہے۔ اور اسی کا دوسرا نام حسنِ اخلاق ہے۔ موت کو یاد رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آدمی دنیا کو عارضی اور آخرت کو ابدی سمجھتا ہے۔ وہ موجودہ دنیا کی چیزوں میں الجھ کر نہیں رہ گیا ہے بلکہ آنے والی زندگی کو اپنی توجہ کا مرکز بنائے ہوئے ہے۔ پھر اس سے زیادہ عقل مند کون ہو سکتا ہے جو ابدی زندگی کی کامیابی اور ناکامی کے بارے میں سوچے اور اس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لے۔ موت کی یاد کا یہ نتیجہ بھی ہوتا ہے کہ آدمی موجودہ دنیا میں اپنے عمل کے بارے میں ہوشیار ہو جاتا ہے۔ یہ مزاج اس کے اندر سے بے اعترافی، نا انصافی، فریب، استغلال اور نمودو نمائش کے جذبات ختم کر دیتا ہے ۔ اور جس آدمی کے اندر اس قسم کے غلط اور مصنوعی جذبات ختم ہو جائیں ، اس کا ہر قدم صحیح سمت میں اٹھے گا ، وہ ایک بے پناہ انسان بن جائے گا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page