Urdu book · دینِ انسانیت

دینِ انسانیت

Urdu book, p. 328

By Maulana Wahiduddin Khan

انہوں نے خاموشی کے ساتھ تاتاریوں پر اسلام کی تبلیغ شروع کر دی۔ یہاں تک کہ ان کی اکثریت کو اسلام میں داخل کر دیا۔ The preaching of Islam, pp.226-234 تاتاریوں (مغلوں) کا پہلا فرماں روا جس نے اسلام قبول کیا وہ برکہ خان تھا۔ اس نے 1256ء سے لے کر 1267ء تک حکومت کی۔ برکہ خان کی ماں ایک مسلمان تھی۔ اس نے بچپن سے اس کی تربیت اسلامی انداز پر کی۔ اسی کا نتیجہ تھا کہ وہ بڑا ہو کر مسلمان ہو گیا۔ اسی طرح غازان خان کا بھائی الجائتو اپنی مسلمان بیوی کی ترغیب سے اسلام لے آیا، وغیرہ۔ اسلامی خواتین کی تاریخ اس قسم کے کارناموں سے بھری ہوئی ہے۔ ایک گواہی امریکہ کے سفر میں مجھے ایک امریکی خاتون کا حال معلوم ہوا جنہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ اب وہ ایک پاکستانی مسلمان نصیر احمد مرزا سے نکاح کر کے اوٹا (Utah) میں رہتی ہیں۔ ان کا نام جے عائشہ مرزا (Jeanine Aisha Mirza) ہے۔ ان کا ایک انٹرویو میں نے پڑھا۔ اس کا ایک حصہ یہ تھا کہ اکثر امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ مسلم بیویاں زیادتی کا شکار ہوتی ہیں۔ مگر ان کے نزدیک یہ خیال درست نہیں۔ یہ تو محض ایک تقسیم ہے۔ گھر کے باہر میرا شوہر باس ہے۔ لیکن گھر کے اندر میں باس ہوں: While most Americans are under the impression that Muslim wives are opressed. Mirza said, she hasn`t found that to be true. "It`s just a different division. Outside the home, my husband`s the boss. But in my house, I`m the boss."

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page