Urdu book · دینِ انسانیت

بصیرت کی ضرورت

Urdu book, p. 364

By Maulana Wahiduddin Khan

کرنے کا دعویٰ کرے گا۔ مگر حقیقتًا وہ سنت رسول سے آخری حد تک دور ہوگا۔ جو شخص سنت کو سمجھنے کی بصیرت سے محروم ہو اس کا حال یہ ہوگا کہ جس موقع پر صبر کی سنت درکار ہوگی وہاں وہ قتال کی آیت کا حوالہ دے گا۔ جن حالات میں دعوت کی سنت مطلوب ہوگی وہاں وہ جہاد کی سنت پر تقریر کرے گا۔ جہاں صلح کی سنت پر عمل کرنا چاہیے وہاں وہ جنگ کی سنت پر عمل کرنے کا نعرہ لگائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں بلاشبہ بہترین نمونہ ہے۔ مگر یہ نمونہ انہی لوگوں کے لیے نمونہ بنے گا جو اس معاملہ میں آخری حد تک سنجیدہ ہوں۔ جن میں یہ مزاج نہ ہو کہ وہ اپنی خواہش کے لیے سنتِ رسول میں نمونہ تلاش کریں، بلکہ سنتِ رسول کے نمونہ پر اپنی خواہش کو ڈھالیں ۔ جو اپنے آپ کو سنتِ رسول کے سامنے جھکانے کا مزاج رکھتے ہوں جو دل کی پوری آمادگی کے ساتھ رسول کو اپنی زندگی کا رہنما بنالیں۔ لوں پر نہ اتاری جائے تا کہ وہاں کے باشندے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page