حدیبیہ منہاج
Urdu book, p. 365
By Maulana Wahiduddin Khan
حدبیہ منہاج ڈاکٹر مائیکل ہارٹ کی مشہور کتاب (The 100) کا تعارف غالباً مسلم دنیا میں سب سے پہلے الرسالہ (اکتوبر 1978) میں چھپا۔ اس میں امریکی مصنف نے تاریخ کے ایک سو انتہائی ممتاز آدمیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اور ان پر مضامین لکھے ہیں۔ اس سلسلہ میں مصنف نے اپنی فہرست میں نمبر ایک پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رکھا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ محمدؐ تاریخ کے سب سے زیادہ کامیاب انسان (supremely successful man) تھے۔ الرسالہ میں اس مضمون کی اشاعت کے بعد ہمارے پاس کثرت سے مسلمانوں کے خطوط آئے۔ ہر خط میں یہ پوچھا گیا تھا کہ مذکورہ کتاب کو حاصل کرنے کا پتہ کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس کے اردو ترجمہ کی بابت دریافت کیا۔ تاہم ہم لوگوں کی تحریروں سے اندازہ ہوا کہ ہر مکتوب نگار کو صرف سپریملیک سس فل انسان سے دلچسپی تھی، ان میں سے کسی کو بھی اس سے دلچسپی تھی کہ وہ اس سپریملیک سس فل انسان کی سپریم سس کس کاراز معلوم کرنے کی کوشش کرے۔ یہ موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کا عام مزاج ہے۔ اور اس مزاج کا سبب ہیرووورشپ کی نفسیات ہے۔ موجودہ مسلمانوں نے رسول اور اصحاب رسول کو اپنا ہیروبنالیا ہے، نہ کہ اپنا عملی نمونہ۔ یہ دراصل ان قوموں کی نفسیات ہے جوخود کوئی کارنامہ انجام نہ دے سکیں۔ ایسے لوگ اپنی تاریخی شخصیتوں کے پرعظمت تذکرہ کو اپنے لیے تسکین کا سامان بنا لیتے ہیں۔ کسی نے نہایت صحیح کہا ہے کہ تاریخ ان لوگوں کی پناہ گاہ ہے جنہوں نے خود کچھ زیادہ نہ کیا ہوجس کی وہ تقریب منائیں : History is often the refuge of those who have not done much themselves to celebrate.

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader