Urdu book · دینِ انسانیت

ایک شہادت

Urdu book, p. 407

By Maulana Wahiduddin Khan

انسان کے روپ میں پیش کیا۔ حتی کہ آپ کے نام کا ایک بگڑا ہوا تلفظ مہاوند (نعوذ باللہ) شیطان کے ہم معنی بن گیا۔ محمد اور ان کے مذہب کی یہ تصویر اب بھی کسی قدر اپنا اثر رکھتی ہے۔ انگریز مصنف ٹامس کارلائل پہلا قابل ذکر مغربی شخص تھا جس نے 1840 میں بتاکید عوامی طور پر کہا کہ محمد یقینا سنجیدہ تھے کیونکہ یہ فرض کرنا بالکل مضحکہ خیز ہے کہ ایک فریبی آدمی ایک عظیم مذہب کا بانی ہو سکتا ہے: مغربی پروپیگنڈے کی تردید کے لیے ٹامس کارلائل نے یہاں جو دلیل استعمال کی ہے، وہی کسی شخص کے بارے میں رائے قائم کرنے کے لیے سب سے زیادہ درست اور یقینی ہے۔ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے، اسی طرح انسان اپنے کردار سے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو شخص پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام پڑھے، جو یہ دیکھے کہ روزوشب آپ کن سرگرمیوں میں مصروف رہتے تھے اور یہ کہ آپ کے اثر سے کس قسم کی تحریک برپا ہوئی، وہ ہرگز یقین نہیں کر سکتا کہ یہ سب نعوذ باللہ ایک فریبی انسان کا کارنامہ ہے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page