Urdu book · دین کامل

سنت رسول

Urdu book, p. 107

By Maulana Wahiduddin Khan

عقیدت مندی یا اطاعت اردو زبان کے ایک بڑے شاعر تھے ۔ وہ نعت گوئی میں مشہور تھے ۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت میں بڑے بڑے قصیدے لکھتے تھے اور نہایت جوش و خروش کے ساتھ ان کو مشاعروں میں سناتے تھے ۔ مگر ان کا حال یہ تھا کہ وہ نہ نماز پڑھتے تھے اور نہ روزہ رکھتے تھے ۔ صاحب مال ہونے کے باوجود وہ زکوٰۃ ادا نہیں کرتے تھے اور نہ انہوں نے کبھی حج کیا۔ وہ اپنے آپ کو عاشق رسول کہتے تھے۔ اگر چہ اطاعت رسول سے انھیں کوئی سروکار نہ تھا۔ موجودہ زمانہ میں کثرت سے اس قسم کے مسلمان پائے جاتے ہیں ۔ وہ رسول اللہ کی شان میں شاندار الفاظ بولیں گے، آپ کے نام پر میلاد النبی کے جشن منائیں گے مگر انہیں رسول اللہ کے طریقہ کو اختیار کرنے میں کوئی دل چسپی نہ ہوگی۔ اس قسم کی محبت رسول کی دین میں کوئی قیمت نہیں۔ دین میں وہی محبت رسول معتبر ہے جس کے ساتھ اطاعت رسول پائی جاتی ہو۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : قل ان کنتم تحبون الله فاتبعونی یحببکم اے نبی، کہو کہ اگر تم اللہ سے محبت کرنے ہو تو میری اللہ (آل عمران (۳۱) پیروی کرو ۔ اللہ تم سے محبت کرے گا اس آیت کی تشریح میں مفسرین نے لکھا ہے کہ خدا اور رسول کے سلسلے میں صرف اظہار محبت کافی نہیں۔ اسی کے ساتھ لازم ہے کہ آدی کا عمل بھی اس کے مطابق ہو۔ جو شخص محبت کا دعویٰ کرے اور اسی کے ساتھ وہ رسول خدا کی سنت کے خلاف عمل کر رہا ہو تو وہ جھوٹا ہے ( فمن ادعى المحبة مع مخالفة سنة الرسول صلى الله عليه وسلم فهو كذاب ، التفسير المظهري، المجلد الثاني ، صفحه ۷۳) میں نے ایک بار سیرت النبی کے ایک جلسہ میں تقریر کی ۔ میں نے اپنی تقریر میں تفصیل سے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زندگی کا طریقہ کیا تھا۔ تقریر کے بعد حاضرین جلسہ میں سے ایک صاحب مجھ سے ملے اور کہا کہ آپ نے سیرت پر تو کچھ بیان ہی نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ کی زندگی کا طریقہ بتایا یہی تو سیرت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ نہیں سیرت تو یہ ہے کہ آپ کے کرامات اور عجائب بیان کئے جائیں ۔ عشق رسول کی باتیں کی جائیں ۔ اور یہ آپ نے کیا ہی نہیں ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page