Urdu book · دین کامل

نبوت اور ختم نبوت

Urdu book, p. 134

By Maulana Wahiduddin Khan

کے بعد کے زمانہ میں محفوظ نہیں رہی۔ لوگوں کی سرکشی نے اسے بدل دیا، یا ضائع کر دیا۔ اسی لیے بار بار ضرورت پیش آئی کہ دوبارہ نبی آئے اور از سر نو لوگوں کو صحیح حقیقت سے باخبر کرے۔ پیغمبر عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ امکان ختم ہو گیا ۔ آپ کے ذریعہ عالمی سطح پر جو انقلاب آیا وہ اس بات کی ضمانت بن گیا کہ خدا کی ہدایت دائمی طور پر کسی تحریف و تغیر کے بغیر باقی رہے ۔ اب پریس کی ایجاد مزید ایک تائیدی اہتمام ہے جس کے بعد قرآن میں تبدیلی خود ظاہری اسباب کے اعتبار سے ناممکن ہو چکی ہے ۔ واقعاتی ثبوت نظری دلائل کے علاوہ، یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ پیغمبر اسلام کے بعد دنیا میں کوئی اور پیغمبر ظاہر نہ ہو سکا ۔ یہ واقعہ بذات خود ختم نبوت کا ثبوت ہے۔ یہ ایک واقعاتی شہادت ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا سلسلہ عملی طور پر منقطع ہے ۔ پھر میں نے کہا کہ پیغمبر ہونا اس قسم کی کوئی سادہ سی بات نہیں جیسے ایک شخص خطیب یا شاعر بن جاتا ہے۔ کسی انسان کا پیغمبر ہونا انتہائی غیر معمولی بات ہے۔ جس طرح ساری تاریخ میں کبھی کوئی شخص یہ نہ کہہ سکا کہ میں کائنات کا خالق ہوں ۔ اسی طرح کوئی غیر پیغمبر یہ کہنے کی ہمت بھی نہیں کر سکتا کہ میں خدا کا پیغمبر ہوں ۔ پیغمبری کا دعویٰ یا تو کوئی پاگل شخص کرے گا ، یا وہ شخص کرے گا جو واقعۂ پیغمبر ہو۔ اس سلسلہ میں میں نے اپنا ایک ذاتی تجربہ بتایا۔ میں نے کہا کہ ایک بابا جی تھے جن کے پیروؤں کی تعداد لاکھوں تک پہنچتی ہے ۔ ۱۹۸۰ میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے کچھ پیروؤں سے ایک بار میری ملاقات ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بابا جی (Prophet of the time) (وقت کے پیغمبر) ہیں ۔ میں نے بلا بحث ان سے کہا کہ آپ مجھے اپنے بابا جی کے پاس لے چلیے اور ان سے کہئے کہ میرے سامنے وہ اپنی زبان سے یہ جملہ دہرائیں کہ " میں وقت کا پیغمبر ہوں "۔ اپائنٹمنٹ کے ذریعہ وقت طے ہوا ۔ وہ لوگ مجھے بابا جی کے ہیڈ کوارٹر پر لے گئے ۔ وہاں کئی لوگوں کی موجودگی میں بابا جی سے ملاقات ہوئی ۔ میں تقریباً ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ تک ان کی مجلس میں شریک رہا۔ مگر بابا باجی اپنی زبان سے یہ الفاظ دہرانے کی ہمت نہ کر سکے کہ " میں وقت کا پیغمبر ہوں "۔ وہ صرف دوسری دوسری باتیں کرتے رہے۔ میں نے بابا جی سے کہا کہ آپ کے پیروؤں نے مجھے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page