ایک مطالعہ
Urdu book, p. 167
By Maulana Wahiduddin Khan
دعوتی شعور موجودہ زمانہ کے مسلمانوں نے سب سے بڑی چیز جو کھوئی ہے ، وہ دعوتی شعور ہے ۔ دعوت کی صورت میں انھیں ایک ایسی نعمت حاصل ہے جو انھیں تمام قوموں میں سب سے زیادہ موافق پوزیشن (Advantageous position) میں کھڑا کر دیتی ہے ۔ مگر دعوتی شعور نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس قیمتی امکان کو استعمال نہیں کر پاتے ۔ وہ ایسے محاذوں پر اپنی طاقت ضائع کر رہے ہیں جہاں انھیں کچھ ملنے والا نہیں ۔ اور جہاں سے انھیں سب کچھ مل سکتا ہے ، وہاں سرے سے وہ کوئی عمل ہی نہیں کرتے ۔ آج مسلمانوں کے درمیان کرنے کا سب سے بڑا کام یہ ہے کہ ان کے اندر دعوتی شعور کو زندہ کیا جائے ۔ اس کام کو چھوڑ کر دوسرے میدانوں میں محنت کرنا صرف اپنا وقت اور سرمایہ ضائع کرنا ہے ، خواہ وہ میدان بظاہر کتنا ہی زیادہ اہم نظر آتا ہو ۔ چلتے چلتے یہ بھی عرض کر دوں کہ اس کے بعد میں نے اپنی زندگی کے بہترین دن گزارے اور اب میں اس مقام پر ہوں جہاں سے مجھے سب کچھ صاف نظر آتا ہے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader