Urdu book · دین کامل

میدانِ عمل

Urdu book, p. 247

By Maulana Wahiduddin Khan

خالی نہیں ہو سکتا۔ قرآن کی تکمیل کا مطلب یہ ہے کہ اس کے حق میں ایسے حالات پیدا کر دیئے گئے کہ وہ قیامت تک اپنی اصل حالت میں محفوظ رہے۔ قرآن کے ذریعہ دنیا میں ایسا انقلاب لایا گیا جس کے نتیجہ میں ہمیشہ کے لئے مذہب کا جبر کا ماحول ختم ہوگیا اور آدمی کو آزادانہ طور پر اظہارِ خیال کا حق حاصل ہوگیا۔ اسی طرح اس انقلاب کے نتیجہ میں علمی ترقیوں کا دروازہ کھلا جس نے دین خداوندی کی صداقت کو خود انسانی علم کے معیار پر مبرهن اور مدلل کر دیا۔ جب یہ سب ہو جائے تو اس کے بعد دین الہی کی طاقت بے پناہ ہو جاتی ہے۔ اب خدا کا دین ایک محفوظ اور قائم شدہ دین کی حیثیت حاصل کر لیتا ہے۔ اور جب خدا کا دین محفوظ اور قائم شدہ دین کی حیثیت حاصل کر لے تو اس کی طاقت اتنی زیادہ ہو جاتی ہے کہ کوئی بھی اس کو زیر نہ کر سکے۔ سید احمد شہید بریلوی اس سلسلہ میں ایک مثال سید احمد شہید بریلوی اور ان کے ساتھیوں کی ہے۔ انھوں نے انیسویں صدی کے ربع ثانی میں پنجاب کے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف جہاد کیا۔ اس میں انھیں مکمل شکست ہوئی۔ مئی ۶۔ مئی ۱۹۳۱ کو بالاکوٹ میں سید صاحب اور ان کے اکثر ساتھیوں کو سکھ فوج نے ہلاک کر دیا۔ زبردست جانی اور مالی نقصان کے باوجود اس جنگ کا مطلق کوئی فائدہ مسلمانوں کو نہیں ملا۔ البتہ یہ نقصان ہو اک نقل دور میں گمر و گو و ندر سنگھ ، گرو ارجن سنگھ اور گرو تیغ بہادر سنگھ کے قتل سے سکھوں میں مسلمانوں کے خلاف جو نفرت پیدا ہوئی تھی اس میں کچھ اور اضافہ ہوگیا۔ سید احمد شہید بریلوی کا اقدام مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف ناقابل فہم حد تک غیر دانشمدانہ تھا۔ اس کی سلطنت تبت سے لے کر درہ خیبر تک پھیلی ہوئی تھی۔ دونوں کی فوجی طاقت میں ناقابل عبور حد تک فرق پایا جا رہا تھا۔ سید صاحب کے پاس غیر تربیت یافتہ مریدین کی ایک بھیڑ تھی جو کہ صرف روایتی ہتھیاروں سے مسلح تھی۔ دوسری طرف مہاراجہ رنجیت سنگھ کی فوج نہ صرف تعداد میں بہت زیادہ تھی، بلکہ وہ زیادہ جدید ہتھیاروں سے مسلح تھی۔ حتی کہ اس کے پاس توپیں بھی موجود تھیں۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سید صاحب اس واقعہ سے بے خبر تھے کہ مہاراجہ رنجیت نگھ نہایت مدبر حکمران ہے۔ فرانس کے ایک سیاح وکٹر جاکو ماں (Victor Jacquemont) نے اس کو چھوٹا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page