Urdu book · دین کامل

میدانِ عمل

Urdu book, p. 254

By Maulana Wahiduddin Khan

میز کی سطح پر آتے ہی ”باکسر کے مقابلہ میں سائنس داں“ کی جیت یقینی ہوگئی۔ حد بیبیہ کے وقت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی طرف جارہے تھے تو آپ کے ساتھ ڈیڑھ ہزار سے بھی کم آدمی تھے۔ اس کے دو برس بعد آپ نے دوبارہ مکہ کی طرف سفر کیا تو آپ کے ہمراہ دس ہزار آدمی تھے۔ چنانچہ جب آپ مکہ کے قریب پہنچے اور لوگوں نے آپ کے ساتھ انسانوں کا سیلاب دیکھا تو مکہ کے سرداروں نے مکہ میں اعلان کر دیا کہ گھروں میں بیٹھ جاؤ، کیوں کہ آج ہمارے اندر محمد سے لڑنے کی طاقت نہیں ــــــــ مکہ خون بہائے بغیر فتح ہو گیا اور اسی کے ساتھ ساری عرب قوم بھی۔ یہ مکمل طور پر ایک غیر خونی انقلاب تھا۔ مگر اس غیر خونی انقلاب کو وجود میں لانے کے لئے اس کے قائد کو خود خون ہونا پڑا۔ اس کے لئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایسی شرط انٹد پر راضی ہوئے جو بڑا ہر انتہائی طور پر ایک طرفہ شرائط تھیں۔ آپ کو آگے جانے کے لئے پیچھے ہٹنا پڑا۔ آپ کو فتح حاصل کرنے کے لئے شکست پر راضی ہونا پڑا۔ حتی کہ آپ کو اپنی حیثیت اصلی (رسول اللہ) کا لفظ کا غذ سے حذف کرنا پڑا تاکہ وہ دوبارہ زیادہ زیادہ کامل طور پر عالمی نقشہ پر لکھا جائے ۔ ضروری شرط حریف سے اپنے موافق میدان میں مقابلہ کرنا ، اس کے اوپر فتح حاصل کرنے کی سب سے زیادہ کامیاب تدبیر ہے۔ یہ تدبیر حریف کے مقابلہ میں کامیابی کو یقینی بنا دیتی ہے۔ مگر اس تدبیر کو استعمال کرنے کی ایک ضروری شرط ہے۔ لوگ چونکہ اس شرط کو پورانہیں کر پاتے، اس لئے وہ اس کے فائدے سے بھی محروم رہتے ہیں۔ یہ شرط ، ایک لفظ میں ، اپنے آپ کور د عمل کی نفسیات سے بچانا ہے۔ جب بھی کسی سے مقابلہ پیش آتا ہے تو اس کی طرف سے طرح طرح کی مخالفانہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ اشتعال انگیز الفاظ سے لے کر عملی نقصانات تک ہر قسم کے تلخ تجربات سامنے آتے ہیں۔ اس وقت اگر آدمی بھڑک اٹھے تو وہ وقتی جوش کے ساتھ حریف سے وہاں ٹکر اجائے گا جہاں وہ کھڑا ہوا ہے۔ لیکن اگر وہ اشتعال انگیزی کے باوجود مشتعل نہ ہوا اور ٹھنڈے ذہن سے سوچ کر مقابلہ کا منصوبہ بنائے تو وہ کوشش کرے گا کہ حریف کو اپنے موافق میدان میں لائے۔ اور جب ایسا ہو گا تو اس کی کامیابی یقینی ہو جائے گی۔ موجودہ زمانہ کے مسلمان جان و مال کی بے پناہ قربانی کے باوجود ہر بار اپنے حریف سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page