Urdu book · دین کامل

میدانِ عمل

Urdu book, p. 256

By Maulana Wahiduddin Khan

تو اس کے فورا بعد جو واقعہ ہوگا وہ یہ کہ جامد گروہ گھٹنا شروع ہو جائے گا۔ اور تو سیعی گروہ مسلسل بڑھنے لگے گا۔ اور جہاں اس قسم کا عمل شروع ہو جائے وہاں بالآخر نتیجہ نکلے گا وہ وہی ہوگا جو عرب میں ہوا ـــــــ شرک کو ماننے والے دھیرے دھیرے اسلام میں داخل ہوگئے۔ چند سال بعد ہی دیکھنے والوں نے دیکھا کہ جہاں دو متقابل گروہ تھے وہاں اب صرف ایک گروہ باقی رہ گیا ہے ۔ اور وہ اہلِ اسلام کا گروہ ہے۔ پہاڑ کے اوپر سے پانی کا ایک چشمہ جاری ہوا۔ وہ آگے کی طرف بڑھتا رہا ، یہاں تک کہ اس کے راستہ میں ایک چٹان آگئی۔ اب چشمہ کیا کرے گا۔ وہ فورا دائیں یا بائیں مڑ کر اپنا راستہ بنالے گا۔ چٹان ایک جامد چیز ہے، وہ جہاں ہے وہیں کھڑی رہتی ہے۔ اب اگر چشمہ صرف اس سے ٹکراتا رہے تو اس کا سفر رک جائے گا ، اس کے بعد چشمہ کا معاملہ بھی جمود کا معاملہ بن جائے گا۔ جس طرح چٹان کا معاملہ جمود کا معاملہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ چشمہ ٹکرائو پر قائم رہنے کے بجائے اعراض کی پالیسی اختیار کرتا ہے۔ وہ چٹان کو جمود کی دنیا میں چھوڑ کر اپنے لئے تو سیع کی دنیا حاصل کر لیتا ہے۔ یہ قدرت کا سبق ہے۔ اسلام ایک دعوت ہے، وہ ایک پھیلنے والی اور بڑھنے والی حقیقت ہے۔ وہ ایک تو سیعی پروگرام ہے۔ اس کے مقابلہ میں غیر اسلام ایک جامد چیز ہے۔ وہ پھیلنے اور آگے بڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اب اسلام اور غیر اسلام کے ٹکرائو کے وقت اگر اسلام یہ کہے کہ وہ وہیں بیٹھ کر مقابلہ شروع کر دے تو وہ بھی اسی طرح جامد بن جائے گا جس طرح غیر اسلام جامد ہے۔ وہ اپنی تو سیعی حیثیت کو کھودے گا جو اس کی اصل حیثیت اور اس کی اصل طاقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی دعوت میں اعراض (Avoidance) کے اصول کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ۲۳ سالہ پیغمبرانہ زندگی میں مسلسل اسی اصول اعراض پر عمل فرمایا ہے ۔ مکہ کے ابتدائی ۱۳ سال میں مشرکین کے مسلسل ظلم کے باوجود آپ نے ان سے ٹکرائو نہیں کیا، یہ یہی اعراض تھا۔ حالات زیادہ سخت ہوگئے تو آپ مکہ کو چھوڑ کر مدینہ چلے گئے ، یہ بھی اعراض تھا۔ حدیبیہ کے موقع پر زیارت کعبہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو آپ اصرار کئے بغیر درمیان سے واپس آگئے، یہ بھی اعراض تھا۔ اسی طرح ہٹلر ائو کے موقع پر آپ نے آخری امکان کی حد تک اعراض کیا ہے ۔ کیوں کہ اعراض نہ کرنا گویا اپنے آپ کو فریق ثانی کی طرح جامد گروہ بنا لینے کے ہم معنی تھا ، جب کہ اعراض کرکے آپ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page