Urdu book · دین کامل

حکمت دعوت

Urdu book, p. 264

By Maulana Wahiduddin Khan

تھی۔ آپ اپنے اصحاب کے ساتھ خاموشی سے طائف جا رہے تھے۔ راستہ میں اچانک قبیلہ ہوارن کے لوگوں نے آپ کے اوپر تیروں کی بارش شروع کر دی۔ اس طرح وہ واقعہ پیش آیا جس کو اسلام کی تاریخ میں غزوہ حنین کہا جاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقاعدہ جنگ صرف تین مواقع پر کی ہے ( بدر ، احد ، حنین ) اور تینوں کی حقیقت یہی تھی ۔ غزوہ احزاب کا واقعہ اعراض کے طریقہ کی ایک نہایت سبق آموز مثال پیش کرتا ہے۔ ذوالقعدہ ۵ھ میں قریش نے دوسرے قبائل کو لے کر دس ہزار کی جمعیت بنائی اور زبردست تیاری کے ساتھ مدینہ پر حملہ کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصول اعراض کے تحت برابر دشمن کی خبریں لیا کرتے تاکہ بروقت بچاؤ کی کارروائی کر سکیں۔ جب آپ کو معلوم ہوا کہ دشمن کی فوج مدینہ کی طرف بڑھ رہی ہے تو آپ نے مدینہ کے شمال مغرب میں ، جو مدینہ کا کھلا ہوا حصہ تھا، خندق کھودنے کا فیصلہ فرمایا ۔ چھ دن شب و روز کی محنت سے خندق تیار ہوئی۔ آپ اپنے اصحاب کے ساتھ بہ نفس نفیس اس کام میں شریک ہو گئے ۔ یہ خندق لمبائی میں تقریباً پانچ ہزار ہاتھ تھی۔ گہرائی اور چوڑائی کم و بیش دس دس ہاتھ تھی۔ اس طرح خندق کی صورت میں آپ نے اپنے اور دشمن کے درمیان ایک آڑ قائم کر دی ۔ چنانچہ دشمن کی فوج گھوڑے اور اونٹ پر سوار ہو کر جب مدینہ کے پاس پہنچی تو خندق دیکھ کر آگے نہ بڑھ سکی۔ وہ اس کے دوسری طرف رک گئی۔ انھوں نے خندق کے دوسری طرف سے تیر اور پتھر پھینکے جس کے نتیجہ میں چند مسلمان شہید ہو گئے ۔ پھر بھی آپ نے دونوں گروہوں کے درمیان باقاعدہ مڈبھیڑ کی نوبت نہ آنے دی۔ خندق کے نتیجہ میں دشمن کا اقدام رک گیا ۔ تا ہم ان کے جارحانہ حوصلے ختم نہیں ہوئے ۔ وہ خندق کے دوسری طرف پڑاؤ ڈالے ہوئے تھے کہ ایک نئی صورت حال سامنے آگئی۔ اس وقت مدینہ کے اندر یہود کا ایک بڑا قبیلہ آباد تھا جس کو بنو قریظہ کہا جاتا تھا۔ بنو قریظہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نا جنگ معاہدہ تھا۔ مگر اس نازک موقع پر وہ غداری پر آمادہ ہو گئے ۔ انھوں نے قریش کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنایا کہ قریش کسی نہ کسی طرح خندق پار کر کے مدینہ میں گھس آئیں، اور وہ اندر سے ان کے اوپر حملہ کر دیں۔ مسلمان اس دو طرفہ حملہ کا مقابلہ نہ کر سکیں گے اور زبردست

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page