Urdu book · دین کامل

حکمت دعوت

Urdu book, p. 274

By Maulana Wahiduddin Khan

لیے ثانوی بن کر رہ جائے ۔ ایسا آدمی جب دعوت کے میدان میں آتا ہے تو اس سے اسی کردار کا ظہور ہوتا ہے جس کا قرآن کی مذکورہ آیت میں ذکر کیا گیا ہے ۔ داعی سے جو عمل صالح مطلوب ہے اس کا ایک لازمی پہلو یہ ہے کہ مدعو کی طرف سے اس کو برائی کا تجربہ ہو تب بھی داعی اس کے حق میں بھلائی کرے ۔ مدعو سے چوٹ کھا کر بھی اس کے حق میں اس کے دل سے دعا نکلے ۔ داعی کو یک طرفہ طور پر اپنے آپ کو حسن سلوک کا پابند بنا نا چاہیے ۔ یہ ایک طرفہ حسن اخلاق بلاشبہ بہت عالی حوصلگی کا کام ہے ۔ اس کے لیے بڑا صبر اور برداشت درکار ہے ۔ مگر اس میں شک نہیں کہ اسی یک طرفہ حسن اخلاق میں داعی کی تمام کامیابیوں کا راز چھپا ہوا ہے ۔ خدا نے انسان کی جو فطرت بنائی ہے وہ ایک طرفہ حسن سلوک کے آگے مسخر ہو جاتی ہے ۔ یک طرفہ حسن سلوک داعی کا سب سے بڑا ہتھیار ہے ۔ اس لیے جب داعی اپنے اندر انتقام اور جوابی اخلاق کا جذبہ ابھرتا ہوا پائے تو اس کو سمجھنا چاہیے کہ یہ شیطان کا وسوسہ ہے ۔ شیطان داعی سے اس کا ہتھیار چھین لینا چاہتا ہے ۔ کیوں کہ شیطان کو معلوم ہے کہ داعی نے جیسے ہی جوابی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا ، وہ اپنے مدعو کو کھو دے گا ۔ وہ دنیا میں بھی نا کام ہو جائے گا اور آخرت میں بھی ۔ لوگوں کے ساتھ خیر خواہی خدا کے تمام پیغمبر خدا کے داعی تھے ۔ ان پیغمبروں کے بارے میں قرآن میں بتایا گیا ہے کہ وہ سب کے سب اپنی مخاطب قوم کے خیر خواہ تھے ۔ مثلاً قرآن کی سورہ ہنبر ۲ میں مختلف پیغمبروں کا ذکر ہے ۔ وہاں ہر ایک کے بارہ میں بتایا گیا ہے کہ انھوں نے اپنی قوم سے کہا کہ میں تمھارا ناصح ہوں ( ابلاغکم رسالات ربی و انا لکم ناصح امین ، الاعراف ۶۸) " ناصح " کے معنی عربی زبان میں خیر خواہ کے ہوتے ہیں ۔ داعی اپنے مدعو ( مخاطب گروہ ) کا خیر خواہ ہوتا ہے ۔ یہ خیر خواہی داعی کی شخصیت کی اصل ہے ۔ اسی سے تمام داعیانہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں ۔ خیر خواہی کا مطلب یہ ہے کہ آدمی جو کچھ کر رہا ہے ، مخاطب کے فائدے کے لیے کر رہا ہے نہ کہ اپنے ذاتی فائدہ کے لیے ۔ خیر خواہی کا جذبہ آدمی کو دوسرے کے بارہ میں سوچنے والا بناتا ہے ۔ جس شخص کے آپ خیر خواہ ہوں ۔ آپ لازماً اس کی اصلاح و ہدایت کے حریص ہو جاتے ہیں ۔ آپ کا یہ جذبہ آپ کو مجبور کرتا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page