اسلامی دور
Urdu book, p. 361
By Maulana Wahiduddin Khan
نامعلوم دنیا کی تشریح کرتا ہے۔ مگر سیکولرزم مکمل طور پر اس دنیا سے اور اس کی تعبیرات سے غیر متعلق ہے : Secularism is wholly unconcerned with that world انسائیکلو پیڈیا آف ریلیجن اینڈ ایتھکس کی تشریح کے مطابق سیکولرزم مذہب کا مخالف نہیں، وہ مذہب سے غیر متعلق ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سیکولرزم کا مفہوم عملی اعتبار سے عدم مداخلت (Non-interference) ہے۔ ہندوستانی سیکولرزم از روئے دستور یہ ہے کہ یہاں بنے والی مذہبی اکائیاں اپنے اپنے مذہبی معاملہ میں آزاد رہیں گی۔ ریاست کسی مذہبی گروہ کے معاملہ میں اس وقت تک دخل نہ دے گی جب تک وہ دوسرے مذہبی گروہ سے ٹکرانے نہ لگے۔ صحیفہ مدینہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ سیکولرزم اصولی طور پر وہی چیز ہے جو مدنی دور کے آغاز میں اختیار کی گئی تھی۔ اس سلسلہ میں صحیفہ مدینہ (یا دستور مدینہ) سے بے حد اہم رہنمائی حاصل ہوتی ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسے سماج میں جہاں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی ہوں، مسلمانوں کو کلی اختیار حاصل نہ ہو، وہاں مسلمانوں کو کس طرح رہنا چاہئے ۔ صحیفہ مدینہ کے حسب ذیل الفاظ پڑھئے : اور بنی عوف کے یہود (اور دوسرے یہود) مسلمانوں کے ساتھ ایک امت (سماجی اکائی) ہیں، یہود کے لئے ان کا دین ہے اور مسلمانوں کے لئے ان کا دین ہے ، خواہ موالی ہوں یا اصل ہوں۔ البتہ جو شخص ظلم کرے گا وہ جرم کا مرتکب ہو گا ۔ وہ اپنی ذات کے سوا کسی کو ہلاکت میں نہیں ڈالے گا۔ ۔۔ یہود کے اوپر ان کا خرچ ہے اور مسلمانوں کے اوپر ان کا خرچ ہے۔ اور جو کوئی اس صحیفہ (دستور) کے ارکان کے خلاف جنگ کرے تو دونوں ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ وہ ایک دوسرے کے خیر خواہ ہوں گے۔ ان کا طریقہ ایفائے عہد ہوگا نہ کہ عہد شکنی ۔ اور کوئی شخص اپنے حلیف کی بد عملی کا ذمہ دار نہ ہوگا اور مظلوم کی ضرور مدد کی جائے گی۔ یہ نوشتہ کسی ظالم یا کسی مجرم کے آڑے نہ آئے گا۔ جو شخص جنگ کے لئے نکلے وہ بھی اور جو شخص گھر میں بیٹھا رہے وہ بھی، امن کا مستحق ہوگا، الا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader